تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 249 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 249

تاریخ احمدیت۔جلد 24 249 سال 1967ء پوری کے علاوہ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید اشتیاق حسین قریشی بھی شریک ہونگے۔ڈاکٹر سید عبداللہ ،سید عابد علی عابد، ڈاکٹر عبدالسلام خورشید ، آغا محمد باقر ، ڈاکٹر وحید قریشی بھی مختلف موضوعات پر مقالے پڑھیں گے۔پاکستان ویسٹرن ریلوے نے اس کا نفرنس میں شرکت کرنے والوں کے لئے کرایہ کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔۲۔روزنامہ نوائے وقت نے تحریر کیا :۔ربوہ میں آل پاکستان اردو کا نفرنس، ریلوے کی طرف سے کرائے میں رعایت کا اعلان راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) یہاں معلوم ہوا ہے کہ تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی دوسری کل پاکستان اردو کا نفرنس ۱۱۴ اور ۱۵ اکتوبر کو ربوہ میں منعقد ہورہی ہے اس کانفرنس میں ملک بھر کے ممتاز دانشور شریک ہوکر اردوزبان ، ادب اور صحافت کے مسائل پر مقالے پڑھیں گے اس کانفرنس کے لئے پنجاب یونیورسٹی نے پروفیسر سید وقار عظیم، ڈاکٹر سید نذیر احمد اور ڈاکٹر عبدالعظیم کو اپنا خصوصی مندوب نامزد کیا ہے۔سندھ یو نیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان اور کراچی یونیورسٹی کے طرف سے میجر آفتاب حسن اور ڈاکٹر فرمان فتح پوری کے علاوہ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید اشتیاق حسین قریشی بھی شریک ہونگے۔ڈاکٹر سید عبداللہ ، سید عابد علی عابد، ڈاکٹر عبدالسلام خورشید ، آغا محمد باقر ، ڈاکٹر وحید قریشی اور دیگر نامور ادباء مختلف موضوعات پر مقالے پڑھیں گے۔پاکستان ویسٹرن ریلوے نے اس کا نفرنس میں شرکت کرنے والوں کے لئے کرایہ کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔۳۔روز نامہ پاکستان ٹائمنر لکھتا ہے:۔URDU CONFERENCE AT RABWAH The second All-Pakistan Urdu Conference, under the auspices of Taleem-ul-Islam College, Rabwah, will be held on Oct14 and 15, says a Press release of the Jama't-e-Ahmadiyya, ۴۔روزنامہ تعمیر راولپنڈی رقمطراز ہے:۔Rawalpindi-PPA دوسری کل پاکستان اردو کانفرنس راولپنڈی ۱۰ راکتوبر (اپ پ) جماعت احمد یہ راولپنڈی کے ایک اخباری بیان کے مطابق