تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 248
تاریخ احمدیت۔جلد 24 248 سال 1967ء دو مذاکرے بھی ہوئے۔ان میں سے ایک مذاکرہ اردو میں سائنسی تدریس کی مشکلات اور ان کے حل کے موضوع پر منعقد ہوا۔جس کی صدارت جناب ڈاکٹر ظفر علی ہاشمی صاحب وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی لائکپور (فیصل آباد) نے فرمائی۔دوسرے مذاکرہ کا موضوع ” جدید اردو شاعری کے رجحانات‘ تھا۔اس میں صدارت کے فرائض سید وقار عظیم صاحب صدر شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی نے ادا کئے۔کانفرنس کا ایک اجلاس محسنین اردو کے تذکرہ کے لئے وقف تھا۔اس میں حضرت مرزا سلطان احمد صاحب، حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب، علامہ نیا رفتچوری اور مولا نا صلاح الدین احمد کی خدمات اور کارناموں پر ٹھوس اور فکر انگیز مقالے پڑھے گئے۔ان اجلاسوں کے علاوہ ملک کے نامور شاعر جناب سید عابد علی عابد کی صدارت میں ایک محفل شعر و سخن کا انعقاد بھی عمل میں آیا۔جس میں مقامی شعراء کے علاوہ لاہور ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور راولپنڈی کے نامور شعراء نے شرکت کر کے اپنا کلام پیش کیا۔دارالضیافت صدرانجمن احمدیہ پاکستان کی طرف سے ۱۴ اکتوبر کی شام کو کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں ایک عشائیہ ترتیب دیا گیا۔جس میں سیدنا حضرت امام جماعت احمد یہ خلیفة المسیح الثالث نے بھی شرکت فرمائی اور دیر تک بعض چیدہ مندوبین سے مصروف گفتگو ر ہے۔۱۵ اکتوبر کی شام کو مشہور نقاد اور ادیب جناب ڈاکٹر وزیر آغا نے مندوبین کو اپنے گاؤں وزیرکوٹ میں مدعو کر کے وہاں اُن کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔یہ اردو کا نفرنس ہر اعتبار سے کامیاب رہی۔کانفرنس کے متعلق راولپنڈی کے با اثر اردو اور انگریزی پریس نے حسب ذیل خبریں شائع کیں:۔ا۔روز نامہ جنگ راولپنڈی نے لکھا:۔دوسری آل پاکستان اردو کا نفرنس ۱۴ را کتوبر کور بوہ میں شروع ہوگی۔راولپنڈی ۱۰ اکتوبر (اسٹاف رپورٹر) تعلیم الاسلام کالج ربوہ کی دوسری آل پاکستان اردو کانفرنس ۱۴ اور ۱۵ اکتوبر کور بوہ میں منعقد ہورہی ہے۔اس کانفرنس کے مندوبین اردوزبان ،ادب اور صحافت کے مسائل پر مقالے پڑھیں گے۔کانفرنس کے لئے پنجاب یونیورسٹی نے پروفیسر سید وقار عظیم، ڈاکٹر سید نذیر احمد اور ڈاکٹر عبدالعظیم کو اپنا خصوصی مندوب نامزد کیا ہے۔سندھ یو نیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان اور کراچی یونیورسٹی کی طرف سے میجر آفتاب حسن اور ڈاکٹر فرمان فتح