تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 238
تاریخ احمدیت۔جلد 24 238 سال 1967ء فہمی کا شکار ہیں یا دیدہ دانستہ اس راہ پر چل نکلے ہیں جو نہایت خطرناک راہ ہے۔میں اس موقعہ پر حکومت کے ذمہ دار اراکین کی توجہ بھی اس نہایت دل آزار اور خلاف حقیقت اور اشتعال دلانے والے نوٹ کی طرف مبذول کرانا ضروری سمجھتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ فوری طور پر ایسے عنصر کی روک تھام کی جائے گی۔(مرزا عزیز احمد ناظر اعلی ) حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور احمدی شعراء کا ذکر 182 شہنشاہ ایران کے جشنِ تاجپوشی کی یادگار میں اقبال اکادمی کراچی نے اکتوبر ۱۹۶۷ء میں فارسی زبان کی ایک ضخیم کتاب ”تذکرہ شعرائے پنجاب“ شائع کی۔یہ کتاب جناب خواجہ عبدالرشید صاحب نے نہایت محنت و عرقریزی سے مرتب فرمائی۔فاضل مؤلف نے پنجاب کے فارسی شعراء میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت مولانا عبید اللہ صاحب بسمل، حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی ، حضرت شیخ محمد احمد مظہر ، حضرت حکیم عبدالرحمن صاحب خا کی کا بھی ذکر فرمایا۔مولف کتاب نے سلسلہ احمدیہ اور احمدی شعراء کے مختصر مگر جامع سوانح حیات درج کرنے کے بعد اُن کے کلام سے فارسی اشعار کے جو منتخب اور مؤثر نمونے پیش فرمائے ، ان سے صاف عیاں ہوتا ہے کہ یہ بزرگ حقیقی معنوں میں خدا اور محمد مصطفی ﷺ اور قرآن مجید کے سچے عاشق تھے اور اسلام کے چلتے پھرتے نمونے تھے۔مولانا ابوالعطاء صاحب نے الفرقان میں لکھا کہ ہمارے نزدیک یہ کتاب نہایت مفید اور علمی خزانے کی حیثیت رکھتی ہے۔ہر علم دوست بھائی کی لائبریری میں اس کتاب کا ہونا ضروری ہے۔تذکرہ شعرائے پنجاب سے اقتباسات (۱) میرزاغلام احمد قادیانی (علیہ السلام) او در دہی که باسم قادیان معروف و در شهر معروف گورداسپور واقع است بدنیا آمدند سال تولد وی ۱۸۳۵ است از زمان کود کی نسبت به دین مبین اسلام علاقمند بود و مطالعات عمیقی را در پیرامون این مذهب آغاز نمود۔در آن زمان ہندو ہاو سیحی با ونصرانی ہا بر علیہ اسلام تبلیغ نموده مردم را از جاده حق منحرف می گردانیدند۔میرزا مذکور در جواب تبلغات ضد اسلامی قیام نموده و بادلایلی بسیار محکم و قاطع دشمنان اسلام را شکست داد - تعداد تصنیفات وی در حدود هشتاد جلد است - ذوق شعری هم داشت و کتابی باسم در مشین