تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 235 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 235

تاریخ احمدیت۔جلد 24 235 سال 1967ء عمرحیات صاحب ملک کی زیر صدارت مہمان خصوصی نے سیرت آنحضرت ﷺ پر پر معارف تقریر کی۔اس تقریر میں (حضرت) صاحبزادہ صاحب نے رسول پاک کی سیرت کا ایک پہلو ( انسانوں سے حسن سلوک) بیان کیا۔اپنے ڈیڑھ گھنٹے کے خطاب میں ( حضرت ) صاحبزادہ صاحب نے حاضرین کو اہم دینی و علمی معلومات بہم پہنچا ئیں۔جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔ڈاکٹر عمر حیات صاحب ملک نے اپنی صدارتی تقریر میں آپ کی تقریر کی بہت تعریف کی اور آپ کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر ملک صاحب نے کہا کہ ایسے مواقع بار بار آنے چاہئیں تا کہ عوام کو اس محسن اعظم آنحضرت کی زندگی سے لگاؤ پیدا ہو اور وہ اسلام کی روح کو سمجھنے لگیں۔عصرانہ کے اختتام پر حضرت صاحبزادہ صاحب نے سلسلہ کی کتابوں کا ایک سیٹ ڈاکٹر عمر حیات صاحب کو پیش کیا۔جو انہوں نے بخوشی قبول کیا اور اس تحفے پر آپ کا شکریہ ادا کیا۔صدر پاکستان کے دفاعی فنڈ میں مجالس خدام الاحمدیہ امریکہ کا گرانقدر عطیہ ۱۹۶۵ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد امریکہ میں ہمارے احمدی نو جوان بھائیوں نے اپنی مختصر تعداد کے باوجود پاکستان اور اہلِ پاکستان سے اپنی ہمدردی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے ۳۱۶ ڈالر ۲۵ سنٹ یعنی قریباً ۱۶۰۰ روپے کی رقم صدر پاکستان کے دفاعی فنڈ میں بھجوائی۔مجالس خدام الاحمدیہ امریکہ کے نائب صدر جناب اے۔آر۔خان بنگالی صاحب نے صدر پاکستان کو جو خط اس ضمن میں تحریر فرمایا، اس کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔۴ اکتو بر ۱۹۶۷ء بخدمت جناب صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان جناب صدر السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ جماعت احمد یہ امریکہ اپنے ملک میں پاکستان کے مفاد کی خاطر پوری تندہی سے مصروف کار ہے اور امریکی عوام کی رائے کو پاکستان اور خصوصاً کشمیر سے متعلق پاکستان کے جائز موقف کی حمایت میں ہموار کرنے میں پوری طرح کوشاں ہے۔اس مقصد کے لئے کالجوں، کلبوں، کلیساؤں میں تقاریر کی جاتی ہیں جہاں جماعت احمدیہ کے مبلغین کو لیکچر کے لئے بلایا جاتا ہے۔علاوہ ازیں مقتدر شہریوں اور نمائندگان پریس سے بات چیت اور انٹرویو کے ذریعہ بھی اس کام کو سرانجام دیا جاتا ہے۔حال ہی میں ہم نے مجالس خدام الاحمدیہ امریکہ کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ پاکستان وار