تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 236 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 236

تاریخ احمدیت۔جلد 24 236 سال 1967ء ریلیف اینڈ ڈیفنس فنڈ میں چندہ دیں۔بفضلہ تعالی ۳۱۶ ڈالر ۲۵ سنٹ کی رقم جمع ہوگئی جو کہ آپ کو بذریعہ بنک ڈرافٹ بھجوائی جا رہی ہے۔امریکہ کے احمدی نوجوانوں کی یہ حقیر سی پیشکش ہے جوانہوں نے اپنے وطن عزیز (پاکستان) کے دفاع اور اپنے بھائیوں سے اپنی محبت کے اظہار کے طور پر کی ہے۔ہمیں امید ہے کہ آپ اسے قبول کر کے ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔ہم دعا کرتے ہیں کہ آپ کی عاقلانہ ومشفقانہ رہنمائی میں پاکستان ایک عظیم اسلامی مملکت کی حیثیت سے اقوامِ عالم کی صف میں وہ بلند مقام حاصل کرے جس کا وہ مستحق ہے۔نیز حق و انصاف اور امن و تحفظ، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر بنی نوع انسان کی بہبود ایسی پالیسی پر استقامت اختیار کرنے کی مثال قائم کر دے۔اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر، صحت وقوت اور علم وفراست سے بہرہ مند کرے تا آپ پاکستان کو صحیح راستے پر گامزن کر کے اسے اس کے نیک مقصد سے ہمکنار کر دیں۔آمین ایک بہتان عظیم کی تردید لائکپور ( فیصل آباد) کے ایک ہفت روزہ اخبار نے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ یہ بیان شائع کیا کہ معاذ اللہ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے دعویٰ نبوت کیا ہے اور احمدی اسی بناء پر تجدید بیعت کر رہے ہیں۔اس ظالمانہ اور ناپاک افترا کی تردید میں حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ پاکستان کے قلم سے حسب ذیل بیان شائع کیا گیا:۔ہر احمدی کے لئے یہ بات ہمیشہ رنج و تکلیف کا موجب رہی ہے کہ بعض مخالفین نا سمجھی اور بعض دشمنی کی بناء پر ہماری جماعت کی طرف ایسے عقائد منسوب کر دیتے ہیں جو حقیقت میں ہمارے نہیں ہوتے۔اسی سلسلہ میں لائکپور کے ایک ہفت روزہ اخبار نے نہایت دیدہ دلیری سے سیدنا حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد خلیفہ مسیح الثالث کی طرف یہ منسوب کر کے شائع کر دیا ہے کہ گویا حضور نے نبوت کا دعویٰ کر دیا ہے اور یہ کہ اسے معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہماری جماعت کے دوست دوبارہ بیعت نبوت کر کے تجدید بیعت کر رہے ہیں۔اس بات کو پیش کر کے اس اخبار نے نہایت غیر ذمہ دارانہ نوٹ شائع کیا ہے جو ہمارے دلوں کو زخمی کرنے والا اور دوسرے مسلمان بھائیوں کو اشتعال دلانے والا ہے اور ایسا اکسانے والا طریق اختیار کیا ہے جس سے یقیناً امن عامہ کو خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔