تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 225 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 225

تاریخ احمدیت۔جلد 24 225 سال 1967ء خدا را سوچئے کہ ان حالات میں حضرت امام جماعت احمدیہ نے کتنی اچھی تجویز پیش فرمائی ہے؟ کیا اس تجویز پر عمل پیرا ہونے سے ”فساد ختم نہیں ہو جاتے اور ملک و مذہب کی رسوائی کا سلسلہ بند نہیں ہو جاتا؟ ہماری درخواست ہے کہ نئی زمین اور نئے آسمان کی خدائی تقدیر سے ہراساں ہو کر آپ تبلیغ اسلام کے لئے متحدہ جدو جہد سے گریز نہ فرمائیں اور حضرت امام جماعت احمدیہ کی مخلصانہ دعوت پر دوبارہ غور فرمائیں وما علينا الا البلاغ المبين اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام سرگودھا نے غیظ و غضب سے بھرا ہوا ایک پمفلٹ بھی شائع کیا تھا۔جس کا عنوان تھا ” فروعی اختلافات ختم کرنے کا سیاسی ڈھکوسلہ) 66 روز نامہ ”شعله "سرگودھا کا پُر جوش خیر مقدم اور خصوصی دورہ یورپ نمبر سرگودھا کی استقبالیہ تقریب ایک نمایاں شان کی حامل تھی جس کا ایک منفرد اور امتیازی پہلو یہ تھا کہ اس تقریب پر سرگودھا کی ایک علمی شخصیت اور فاضل ادیب و صحافی جناب عبدالرشید اشک نے اس تاریخی موقع پر اپنے اخبار روز نامہ شعلہ کا ایک خصوصی نمبر شائع کیا۔جو حضرت خلیفۃ امسیح الثالث کے سفر یورپ کی دس یاد گار تصاویر سے مزین تھا اور اس میں امام جماعت کے دورہ یورپ سے متعلق نہایت بیش قیمت مضامین تھے۔لنڈن کے مشہور عالم لیکچر امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ کامکمل متن شامل اشاعت تھا اور وہ سپاس عقیدت بھی جو اس تقریب پر اضلاع پنجاب کی طرف سے حضرت مرزا عبدالحق صاحب نے پیش فرمایا۔جناب عبدالرشید اشک نے اخبار کے خصوصی اداریہ ”خیر مقدم“ میں حضرت امام ہمام اور جماعت احمدیہ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔چنانچہ انہوں نے لکھا:۔جماعت احمد یہ سرگودھا کے اراکین کی دعوت پر امام جماعت احمد یہ مرزا ناصر احمد صاحب آج سرگودھا تشریف لا رہے ہیں۔اپنے دورہ یورپ کے بعد امام موصوف پہلی مرتبہ سرگودھا آرہے ہیں یہاں وہ اپنی جماعت کے لوگوں اور دوسرے حضرات کو اپنے دورے کے تاثرات بیان کریں گے۔ہم امام صاحب کی سرگودھا میں آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں اور جماعت احمدیہ کے اراکین کی اس مسرت میں برابر کے شریک ہیں۔جماعت احمدیہ سے دوسرے مذہبی فرقوں کے اختلافات ایک الگ موضوع ہے لیکن باہر کی دنیا