تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 195 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 195

تاریخ احمدیت۔جلد 24 195 سال 1967ء بھی میں گیا۔میں نے بڑی وضاحت سے ان کو یہ بتایا کہ اس قسم کی پیشگوئیاں ہیں اور پھر میں نے ان پیشگوئیوں کی تفصیل کو ان کے سامنے رکھا اور ان کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ اب تمہارے لئے کوئی اور راہ کھلی نہیں۔اگر تم تباہی سے بچنا چاہتے ہو تم اسلام لے آؤ اور اللہ تعالیٰ کا یہ بڑا ہی فضل ہے کہ اس نے ہر گھر میں یہ پیغام پہنچا دیا۔66 حضور نے اپنے دورہ میں پریس کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔ایک جگہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو روس کے متعلق جہاں بعض انذاری باتیں بتائی ہیں، وہاں بعض اچھی باتیں بھی تفصیلی رنگ میں آپ کو اس کے متعلق بتائی گئی ہیں۔چنانچہ آپ کو کشف میں دکھایا گیا کہ ریت کے ذروں کی طرح احمدی مسلمان وہاں پھیلے ہوئے ہیں اور میں نے انہیں بتایا کہ اتنے کھلے اور واضح الفاظ میں مجھے یورپ کے متعلق کوئی پیشگوئی نظر نہیں آتی۔آپ کو یہ تو دکھایا گیا تھا کہ آپ نے چند پرندے پکڑے ہیں مگر یہ کہ ریت کے ذروں کی طرح وہاں احمدی پھیلے ہوئے ہیں اس قسم کی پیشگوئی یورپ کے متعلق نہیں اور میں اس سے یہ نتیجہ نکالتا ہوں کہ جو تباہی اس وقت دنیا کے سامنے کھڑی ہے اگر روس والوں نے اپنے رب کی طرف رجوع نہ کیا تو روس کی طاقت تو تو ڑ دی جائے گی لیکن روسی قوم کی اکثریت اس سے بچالی جائے گی۔تبھی تو ان میں اسلام اس کثرت سے پھیلے گا۔میں نے کہا مجھے تمہاری فکر ہے پتہ نہیں کہ خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہتا ہے اس لئے تم اپنی فکر کرو مجھے بھی تمہاری فکر ہے پھر صرف وہاں نہیں بلکہ دنیا میں اللہ تعالیٰ نے میری آواز کو ( جو دراصل اس عاجز بندے کی آواز نہیں تھی کیونکہ میں تو اللہ تعالیٰ کی منشاء کو پورا کرنے کے لئے وہاں گیا تھا اور ایک نہایت ہی ادنیٰ خادم کی حیثیت سے گیا تھا) ساری دنیا میں پہنچا دیا۔میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ کروڑوں باشندوں تک یہ آواز پہنچی۔ہیمبرگ (جرمنی) میں ہمارا اندازہ تھا کہ ساٹھ ستر لاکھ لوگوں نے مجھے ٹیلی ویژن پر دیکھا اور انہوں نے میرے پیغام کو سنا۔اب خبر آئی ہے کہ ڈنمارک کی مسجد کے افتتاح کی ٹیلی ویژن کی ریل جرمنی کے ٹیلی