تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 108 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 108

تاریخ احمدیت۔جلد 24 108 سال 1967ء اس کے بعد قریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک حضور نے تمام احباب کو مصافحہ اور گفتگو کا انفرادی طور پر موقعہ دیا۔اُن کے حالات سنے اور انہیں مفید مشورے بھی دیئے۔ایک تقریب رخصتانہ استقبالیہ دعوت کے اختتام پر مکرم چوہدری عبد اللطیف صاحب کی صاحبزادی امتہ المجید صاحبہ کے رخصتانہ کا بھی پروگرام تھا۔ان کا نکاح مکرم محمد نذیر احمد صاحب ہیڈ ماسٹر احمد یہ سیکنڈری سکول فری ٹاؤن سیرالیون کے ساتھ گزشتہ سال ربوہ میں پڑھا گیا تھا۔ہر قسم کی مصروفیات سے فارغ ہو کر حضور انور اور حضرت بیگم صاحبہ نے چوہدری صاحب کی بیٹی کو اپنی دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔پراونشل گورنمنٹ کی طرف سے استقبالیہ ۱۷ جولائی کو پونے گیارہ بجے پراونشل گورنمنٹ کی طرف سے Rathaus میں گورنمنٹ ایڈوائز رمسٹر Birckholtz نے حضور انور کے اعزاز میں ریسیپشن دی جس میں حضور کے علاوہ مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر ، مکرم چوہدری عبداللطیف صاحب،مسٹر عبدالکریم ڈنگر ( جر من احمدی) اور خاکسار نے شرکت کی۔آدھ گھنٹہ تک حضور مختلف امور پر گورنمنٹ کے نمائندہ سے گفتگو فرماتے رہے۔ایک دعوت ولیمہ میں شرکت ۱۷ جولائی کی دو پہر کومحمد نذیراحمد صاحب نے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں حضور نے مع دیگر افراد کے شرکت فرمائی۔پریس کانفرنس ۱۷ جولائی کو چار بجے شام ہمبرگ کے Atlantic ہوٹل میں حضور نے ایک زبر دست کا نفرنس منعقد کی جس میں پینتیس (۳۵) کے قریب مختلف اخبارات اور نیوز ایجنسیز کے اہم نمائندگان نے شرکت کی جن میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں :۔۱۔جرمن نیوز ایجنسی کے دو نمائندے Conti Press United Press-