تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 109 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 109

تاریخ احمدیت۔جلد 24 109 سال 1967ء ۴۔ریڈیو ام شاؤام اینڈ کے تین نمائندے ۵۔سیکنڈری سٹینڈرڈ ایجوکیشن پروگرام کا ایک نمائندہ -Die Welt جرمنی کے ایک اہم ترین اخبار کا نمائندہ -Bild Zietung کا نمائندہ ۸۔کیتھولک نیوز ایجنسی۔۹۔پروٹسٹنٹ نیوز ایجنسی۔تین فوٹوگرافر ۱۰۔دو نمائندے مختلف جرمن اخبارات ا۔مارگن پوسٹ -۱۲۔ہمبرگرا بنڈ بلٹ (HAMBURGER ABENDBLATT) ۱۳۔یونائیٹڈ پریس ڈیڑھ گھنٹہ تک یہ کانفرنس جاری رہی۔حضور نے اس کانفرنس میں باقاعدہ اخباری بیان جاری کرنے کی بجائے سوال و جواب کے طریق کو ترجیح دی۔چنانچہ رپورٹرز نے جو سوالات کئے۔حضور نے نہایت اطمینان اور تفصیل کے ساتھ اُن کے جوابات دیئے۔ایک سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ بچے مذہب کی نشانی یہ ہے کہ اس کے ماننے والوں کا تعلق خدا تعالیٰ سے ہو۔جس مذہب کا تعلق خدا سے نہیں۔وہ حقیقی مذہب نہیں ہوسکتا۔کیونکہ مذہب کی غرض ہی یہ ہے کہ خدا سے تعلق پیدا کرے۔ہمارا یہ دعوی ہے کہ اس وقت یہ نشانی صرف اسلام میں پائی جاتی ہے۔اور صرف اسلام ہی ایسا مذہب ہے کہ جو انسان کو خدا سے ملا دیتا ہے۔اس کے ثبوت کے لئے حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بنیادی چیلنج جو حضور نے قبولیت دعا کا دنیا کو دیا ہوا ہے۔ان نمائندگان کے سامنے پیش فرمایا کہ مختلف مذاہب کے ماننے والے چند مریض منتخب کریں۔ان میں سے ہر مذہب کے نمائندے کو چند مریض بانٹ دیئے جائیں۔اور ہر ماننے والا صرف اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کر کے اپنے حصہ کے مریضوں کی صحت کا طالب ہو۔میرا یہ دعوی ہے کہ میرے حصہ میں جو مریض آئیں گے وہ دوسروں کی نسبت زیادہ صحت یاب ہو جائیں گے۔آپ نے مزید فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان فرمودہ نشانیوں اور حضرت مسیح موعود