تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 105 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 105

تاریخ احمدیت۔جلد 24 105 سال 1967ء کے ذریعہ جملہ انتظامات کی تفاصیل طے پائیں تو دوسری طرف مقامی طور پر ہمبرگ پراونشل گورنمنٹ، مقامی اخبارات سے پریس کانفرنس منعقد کرنے ، ایئر پورٹ اتھارٹی ، پاکستان کونسل اور جماعتی طور پر حضور کی دعوت استقبالیہ کے انتظامات کے سلسلہ میں رابطہ پیدا کیا گیا۔تمام ضروری امور کوقبل از آمد حضور مکمل کر لیا گیا۔حضور کی آمد سے قبل دو مقامی اخباروں نے اپنے مختلف پر چوں میں خبر شائع کی۔تا لوگ آمد سے قبل ہی معز زمہمان کو خوش آمدید کہنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کر سکیں۔ان خبروں کا خلاصہ یہ تھا کہ احمدیہ مسلم جماعت کے لیڈر خلیفہ حضرت مرزا ناصر احمد جس کا مرکز ربوہ مغربی پاکستان ہے یورپ کے مشنوں کا دورہ کرتے ہوئے ۱۶ جولائی کو ہمبرگ پہنچیں گے۔امام عبداللطیف پونے دو بجے اُن کا ائیر پورٹ پر استقبال کریں گے۔ساڑھے چار بجے اُن کے اعزاز میں جماعت کی طرف سے مسجد فضل میں دعوتِ استقبالیہ دی جائے گی۔۷ اجولائی کو پراونشل گورنمنٹ کی طرف سے Rathaus میں پونے گیارہ بجے اُن کے اعزاز میں Reception دی جائے گی اور ۲۱ جولائی کو وہ کوپن ہیگن مسجد کا افتتاح کریں گے۔چنانچہ ۱۶ جولائی کی دو پہر کو پونے ایک بجے احباب جماعت جن میں جرمن اور پاکستانی بھی شامل تھے اپنے محبوب امام کا استقبال کرنے کی غرض سے ائیر پورٹ پر پہنچ گئے۔ہر ایک امام وقت کی صحت و سلامتی کے ساتھ آمد کے لئے اپنے مولا عز وجل سے دُعائیں مانگ رہا تھا۔آخر وہ گھڑی آن پہنچی جس کا شدت سے انتظار تھا۔جو نہی پیارے امام کا مبارک چہرہ جہاز سے باہر دکھائی دیا فضا نعرہ تکبیر، اللہ اکبر، اسلام زندہ باد، احمدیت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔یہ چیز مغربی دنیا کے لئے ایک نرالی حیثیت کی تھی۔سبھی لوگوں نے تعجب اور شوق کے ملے جلے جذبات سے اس نظارہ کو دیکھا۔ائیر پورٹ اتھارٹی نے نہایت ہی تعاون کا ثبوت دیا اور کاروں کو جہاز کے قریب چلے آنے کی اجازت دے دی۔مصافحہ اور معانقہ کے بعد نز دیک کھڑی کا روں میں یہ قافلہ معہ احباب جماعت اڑھائی بجے بعد دو پہر مشن ہاؤس میں بخیر و عافیت پہنچ گیا۔استقبالیہ تقریب اسی دن ہمبرگ میں بہت وسیع پیمانے پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا اس دعوتِ استقبالیہ میں علاوہ ممبران جماعت کے چند چیدہ احباب مثلاً Dr Sieg ڈائریکٹر کارپوریشن نمائندہ