تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 106
تاریخ احمدیت۔جلد 24 106 سال 1967ء ، سنٹرل گورنمنٹ Mr Franz نمائندہ لوکل کارپوریشن Mr Binder پاکستان کونسل جنرل ، Mr Brachwoldt سیرالیون کونسل Miss Kerrutt سیکرٹری سیرالیون کونسل، مسٹر حسینی البانیہ کا Industrialist مسٹر حسن ولا ڈی ایرانی (انہوں نے اس موقعہ پر مفت عاریتاً قالین حسب ضرورت فراہم کئے ) ، ڈاکٹر میڈیسین دھون (جنہوں نے حضرت مصلح الموعود کے علاج کے سلسلہ میں ۱۹۵۵ء میں خدمت کی ) مسٹر عبدالحمید Dunker (جرمن احمدی ) باوجود معذور ہونے کے حضور کی زیارت کے لئے حاضر ہوئے ، مسٹر خلیل Stommel (جرمن احمدی) قریباً ۳۰۰ میل سے زیارت کے لئے حاضر ہوئے ، مسٹر سعید Kratzchmar ( جرمن احمدی) قریباً ۴۰۰ میل سے زیارت کے لئے حاضر ہوئے ، بھی شریک ہوئے۔۵ بجے شام پروگرام کے لئے جو نہی حضور انور اندرونِ خانہ سے باہر تشریف لائے ٹیلی ویژن کی ٹیم اور فوٹو گرافروں نے آپ کو اپنے ہالے میں لے لیا۔حضور کرسی صدارت پر رونق افروز ہوئے اور پروگرام تلاوتِ قرآن مجید سے شروع ہوا جو بشیر احمد شمس صاحب نے کی۔بعد ازاں تلاوت شدہ آیات کا جرمن زبان میں ترجمہ بھی انہوں نے ہی پڑھ کر سنایا۔مکرم چوہدری عبد اللطیف صاحب نے آمدہ مہمانوں کا آپس میں تعارف کرایا۔اس موقعہ پر مرکزی گورنمنٹ اور پاکستان کونسل کے نمائندگان بھی موجود تھے جنہوں نے باری باری حضور کو خوش آمدید کہا۔اس کے بعد جماعت ہمبرگ کی طرف سے عبدالغفور Grapenthein جرمن احمدی مسلم نے حضور کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا جس میں حضور کی تشریف آوری پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔نیز خلافتِ احمدیہ سے دلی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے حضور انور کو اپنی کامل وفاداری اور تعاون کا بھی یقین دلایا۔حضورانور کا خطاب اس کے بعد حضور نے جملہ حاضرین سے خطاب فرمایا۔حضور انور نے تشہد کے بعد اپنے خطاب میں فرمایا۔مجھے افسوس ہے کہ میں آپ کو جرمن زبان میں ایڈریس نہیں کر سکتا۔جرمنی میں میں نے کئی مہینے گزارے ہیں لیکن اسے ایک لمبا عرصہ ہو چکا ہے۔۱۹۳۴ء اور ۱۹۳۸ء کے درمیان میں یہاں آتا رہا ہوں اور کچھ جرمن زبان بھی میں نے سیکھی