تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 84 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 84

تاریخ احمدیت۔جلد 24 84 سال 1967ء نمودار ہوتی ہیں حال کے ذریعہ سے نہ محض مقال سے اُن کی کیفیت بیان کروں۔اور سب سے زیادہ یہ کہ وہ خالص اور چمکتی ہوئی تو حید جو ہر ایک قسم کی شرک کی آمیزش سے خالی ہے جو اب نابود ہو چکی ہے اس کا دوبارہ قوم میں دائمی پودا لگا دوں۔اور یہ سب کچھ میری قوت سے نہیں ہوگا بلکہ اُس خدا کی طاقت سے ہوگا جو آسمان اور زمین کا خدا ہے۔66 ی مختصر اوہ دعوئی ہے جو سلسلہ احمدیہ کے مقدس بانی نے کیا آپ نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ دنیا نے اپنے خدا کو بھلا دیا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ دنیا کے سامنے اپنی ہستی کا ثبوت دے اس لئے اُس نے اپنے مسیح موعود کو بھیجا ہے۔خدا تعالیٰ کی ہستی اور قدرت کا ثبوت دینے کے لئے انہیں بہت سے نشانات دیئے گئے۔آپ کی صداقت کے دلائل اس شان کے ہیں کہ کوئی دوسرا مذ ہب اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔خدائی نشانات اور معجزات جو آپ کے ذریعے ظاہر ہوئے وہ اس قدر واضح ، خارق عادت اور کثرت سے ہیں کہ وہ اپنی کمیت اور کیفیت کے اعتبار سے تمام دوسرے مذاہب کے انبیاء کے معجزات سے بڑھ کر ہیں۔اب یہ کوئی معمولی دعوی نہیں تھا۔آپ کے پاس کوئی مادی ذرائع نہیں تھے۔آپ خلوت پسند اور تنہا تھے۔آپ کا کوئی دوست وغیرہ نہیں تھا۔یشی کہ خود اپنے گاؤں میں کوئی نہیں جانتا تھا۔مگر جو نہی آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوا اور آپ کو نبوت کی چادر پہنائی گئی آپ کی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہوا جس کے ساتھ آپ کے عروج کمال روحانی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا۔آپ کے لائے ہوئے پیغام اور آپ کے عملی نمونے کے طفیل خدا تعالیٰ نے آپ کو ایسے پیروکار دیئے جنہوں نے عہد کیا کہ وہ یہ پیغام اس کرہ ارضی کے ایک ایک گھرانے تک پہنچا کر دم لیں گے۔ایسے پیروکار اس وقت دنیا کے ہر براعظم میں پائے جاتے ہیں۔ہر دن جو طلوع ہوتا ہے تو وہ جماعت کو مضبوط تر اور وسیع تر مقام پر دیکھتا ہے۔کسی مذہب کو یہ توفیق نہیں ملی کہ وہ مقابل پر آئے اور ان دعاوی کا مقابلہ کرے جو دراصل خدائی چیلنج ہے جو نصف صدی سے دنیا کو دیا جا رہا ہے۔