تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 70 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 70

تاریخ احمدیت۔جلد 23 70 سال 1965ء لیے گئے اور وہاں ریسٹ ہاؤس میں قیام فرمایا۔آپ نے وہاں مسجد شاہجہان دیکھی اور اس کے فن تعمیر کا تفصیلی معائنہ کیا۔۲ ستمبر بروز جمعرات آپ نے احمدیہ ہال ( کراچی ) میں درس قرآن مجید دیا۔جس میں آپ نے سورۃ بقرہ کی ابتدائی آیات کی نہایت حکیمانہ انداز میں تفسیر فرمائی۔اگلے روز تین ستمبر بروز جمعہ آپ نے احمدیہ ہال میں خطبہ جمعہ ارشاد فر مایا اور احباب کو نہایت قیمتی نصائح فرمائیں۔شام میجر شمیم احمد صاحب کے ہاں کھانا تناول فرمایا۔ہفتے کے روز صبح دس بجے کے قریب آپ ہاکس بے تشریف لے گئے افراد خاندان اور بعض احباب جماعت ہمرکاب تھے۔اس موقعہ پر مکرم کیپٹن سید افتخار حسین صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کراچی نے میزبان کے فرائض انجام دیئے۔وہاں سے شام سوا پانچ بجے آپ واپس تشریف لائے اور چھ بجے مسجد احمد یہ مارٹن روڈ کی مجوزہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تشریف لے گئے اس موقعہ پر مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ کراچی نے آپ کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا اس میں بتایا کہ مکرم ڈاکٹر محمد ثناء اللہ صاحب انصاری نے مسجد احمد یہ مارٹن روڈ کی تعمیر خود کرانے کی پیشکش کی ہے جو مکرم ڈاکٹر صاحب اپنے مرحوم والد جناب محمد بقاء اللہ صاحب انصاری کے لئے دعا کی تحریک کی غرض سے ان کی یاد میں تعمیر کرانا چاہتے ہیں۔محترم صاحبزادہ صاحب نے سپاسنامہ کے جواب میں مختصر خطاب فرمایا اور مساجد کی تعمیر کے کارخیر میں زیادہ سے زیادہ احباب کو حصہ لینے کی تلقین فرمائی اس کے بعد آپ نے سنگ بنیا درکھا اور دعا فرمائی۔نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد آپ نے قرآن کریم کا درس دیا اور پھر نماز عشاء ادا کر کے احباب سے رخصت ہوئے۔اگلے روز ۵ ستمبر بروز اتوار صبح ساڑھے نو بجے آپ نے مجلس عاملہ جماعت احمدیہ کراچی کے اراکین سے خطاب فرمایا۔اس روز دو پہر کا کھانا چوہدری عبدالمجید صاحب بھٹی نے پیش کیا۔اسی روز شام کو سوا سات بجے محترم صاحبزادہ صاحب مع دیگر افراد بذریعہ چناب ایکسپریس کراچی سے ربوہ واپس تشریف لے گئے۔39 پاک بھارت جنگ۔پاکستانی احمدیوں کے ناقابل فراموش کارنامے جماعت احمدیہ کا حقیقی اسلامی تعلیمات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہدایات کی روشنی میں یہ پختہ اور مضبوط عقیدہ ہے کہ دنیا کے ہر احمدی پر اپنے ملک کا وفادار رہنا ایک دینی فرض ہے اور اس فرض