تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 67
تاریخ احمدیت۔جلد 23 67 جماعت ہائے احمد یہ یورپ و انگلستان کا پہلا کامیاب جلسہ سال 1965ء یکم اگست ۱۹۶۵ ء کا دن یورپ کے احمد یہ مشنوں کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔اس روز یورپ اور انگلستان کی احمدی جماعتوں کا پہلا کامیاب سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ کا افتتاح حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب حج انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس نے کیا اور آپ ہی نے افتتاحی خطاب سے نوازا۔اس جلسہ میں جماعت ہائے احمدیہ انگلستان کے احباب کے علاوہ ہالینڈ ، جرمنی ، پین ، ڈنمارک، سویڈن سوئٹزر لینڈ اور فرانس سے ۲۵ مندوبین نے شرکت فرمائی۔استقبالیہ ایڈریس بشیر احمد رفیق صاحب امام مسجد فضل (لندن) نے پڑھا۔جلسہ میں مندرجہ ذیل مجاہدین احمدیت نے تقاریر فرما ئیں:۔چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ امام مسجد محمود زیورک)، عبدالسلام صاحب میڈسن (ڈنمارک)، حافظ قدرت اللہ صاحب امام مسجد (ہالینڈ)، چوہدری عبداللطیف صاحب امام مسجد (ہمبرگ )۔شام کو لجنہ اماءاللہ لندن نے مندوب خواتین کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی جس میں محترمہ طاہرہ چوہدری صاحبہ نے استقبالیہ ایڈریس میں مہمان خواتین کو خوش آمدید کہا۔سوئٹزرلینڈ کی مس نصرت نے جوابی تقریر میں لجنہ اماءاللہ لندن کا شکریہ ادا کیا۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے اس تاریخی جلسہ کے تمام اجلاسوں میں شمولیت فرمائی اور مختلف مواقع پر زریں نصائح اور ہدایات سے نوازا۔38 (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا دورہ کراچی وسندھ (حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے اس سال ۲۶ /اگست سے لے کر ۵ ستمبر تک کراچی اور اندرون سندھ کا کامیاب دورہ کیا۔جو مخلصین جماعت کے از دیادِ ایمان کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوا۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی مصروفیات کا آغاز ۲۶ راگست کی شام کو ہوا جبکہ آپ نے مجلس انصار اللہ کراچی کی تربیتی کلاس سے خطاب فرمایا۔اگلے روز ۲۷ اگست کو آپ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں آپ نے کراچی کے احمدی احباب کو نہایت قیمتی نصائح فرمائیں اور انہیں مرکز کے ہر حکم اور جماعتی نظام کے تحت مقرر کردہ