تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 65
تاریخ احمدیت۔جلد 23 65 سال 1965ء مرکزی ماہنامہ تحریک جدید " جاری کیا گیا۔یہ رسالہ سلسلہ احمدیہ کی روز افزوں ترقی اور بیرونی مشنوں کی مجاہدانہ اور سرفروشانہ جدو جہد کا آئینہ دار ہے۔اور اس کے ہر شمارے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام کی حقانیت روشن سے روشن تر ہوتی چلی جارہی ہے کہ د میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وَ اَوْحَى إِلَى رَبِّي وَ وَعَدَنِى أَنَّهُ سَيَنْصُرُنِي حَتَّى يَبْلُغَ أَمْرِى مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا۔وَتَتَمَوَّجُ بُحُورُ الْحَقِّ حَتَّى يُعْجِبَ النَّاسَ 35 حُبَابُ غَوَارِبِهَا “۔ترجمہ :۔میرے رب نے میری طرف وحی بھیجی اور وعدہ فرمایا کہ وہ مجھے مدد دے گا۔یہاں تک کہ میرا کلام مشرق و مغرب میں پہنچ جائے گا۔اور راستی کے دریا موج میں آئیں گے۔یہاں تک کہ اس کی موجوں کے حباب لوگوں کو تعجب میں ڈالیں گے۔صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا درج ذیل اہم پیغام اس کے پہلے شمارہ میں شائع کیا گیا:۔تحریک جدید کے مقاصد ہم پر ایک بھاری ذمہ داری عائد کرتے ہیں ہمیں ساری دنیا میں تحریک جدید کے مقاصد کو پھیلانا اور قائم کرنا ہے۔اور یہ بات صرف اور صرف ہماری قربانیوں ہی سے سرانجام دی جاسکتی ہے۔اس سلسلہ میں پہلا قدم تو یہ ہونا چاہیئے کہ ہمارے مرکز سے مبلغین اور لٹریچر دنیا کے تمام حصوں کو ایک نہ ٹوٹنے والے تسلسل کے ساتھ فراہم کئے جائیں اور جیسا کہ ظاہر ہے یہ بات تقاضا کرتی ہے روپے کا اور کام کرنے والوں کا۔روپیہ جو کافی مقدار میں ہو۔اور کام کرنے والے جن کی تعداد بھی کافی ہو۔اور جو حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کے اہل ہوں اور اپنے دلوں میں اسلام کی خدمت کا بے پناہ جذبہ رکھتے ہوں۔ایسے کام کرنے والے جہاں بھی بھیجے جائیں جانے کے لئے تیار ہوں۔چاہے انہیں برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں پر بھیجا جائے یا افریقہ کے پتے ہوئے ریت کے علاقوں میں۔یہ لوگ نہایت بہادری سے ہر قسم کے پُر خطر حالات اور مشکلات میں سے گزرنے کے لئے تیار ہوں۔اور اپنی تمام کوششوں کا حقیقی اجر صرف اور صرف خدا تعالیٰ سے ہی چاہتے ہوں۔ہمیں ایسے رنگ میں کام کرنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد کی ضرورت ہے اور یہ جماعت کا کام ہے کہ ایسے کام کرنے والے مہیا کرے۔نوجوانوں کو آگے بڑھنا چاہیئے اور اس شاندار کام کے و