تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 64 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 64

تاریخ احمدیت۔جلد 23 64 سال 1965ء سکتے ہیں کہ وہ خدا کے ہاں مقبول ٹھہرے۔اس کے لئے مجاہدہ کی ضرورت ہے۔اگر ہم فی الواقعہ مجاہدہ کریں تو یقینی طور پر ہم نصرت دین کا فریضہ بجالا کر انصار اللہ بن سکتے ہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ ہم مجاہدہ نہ کریں اور محض خواہش کے بل پر انصار دین میں جاشامل ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان قوت قدسی عطا فرمائی تھی۔مکہ کے اطراف و جوانب سے لوگ آپ میں اللہ کی طرف کھنچے چلے آتے تھے اور آپ ﷺ کی قوت قدسی کے زیر اثر ان میں تبدیلی رونما ہو کر انہیں قبول حق پر آمادہ بھی کر دیتی تھی۔اور وہ ایمان بھی لے آتے تھے لیکن اس کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا کہ میری ایک نظر لوگوں کو ولایت کے مقام تک پہنچا دے گی۔چونکہ روحانی ترقی بھی ہمیشہ تدریجی ہوتی ہے اس لئے آپ ﷺ نے ہمیشہ لوگوں سے یہی فرمایا کہ اگر روحانی طور پر ترقی کرنی چاہتے ہو تو مجاہدہ کرو ، قربانیوں اور آزمائشوں میں پورے اترواس کے بغیر تم روحانی لحاظ سے ترقی نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ خود قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ آزمائشوں اور امتحانوں میں پورا اترے بغیر روحانی مدارج نہیں ملتے چنانچہ فرماتا ہے أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا اَنْ تَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت ۳۰) یعنی کیا اس زمانہ کے لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ان کا یہ کہہ دینا کہ ہم ایمان لے آئے ہیں کافی ہوگا اور وہ چھوڑ دیئے جائیں گے اور انہیں آزمایا نہیں جائے گا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ ایک اور جگہ فرماتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْاَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ (البقرة :۱۵۶) یعنی ہم تمہیں کسی قدر خوف اور بھوک سے اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی کے ذریعہ سے ضرور آزمائیں گے۔پس روحانی مدارج کے حصول کے لئے ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے۔یہ ابتلاء اور آزمائشیں اپنی ذات میں خود ایک انعام ہوتے ہیں کیونکہ یہ ہمیں بیدار رکھتے ہیں اور ان کی وجہ سے ہمیں مجاہدہ کی تو فیق ملتی چلی جاتی ہے۔اس پر اثر خطاب کے بعد محترم صاحبزادہ صاحب موصوف نے انصار اللہ سے ان کا عہد دہر وایا اور پھر ایک پُر سوز اجتماعی دعا کرائی اور اس طرح مجالس انصار اللہ ضلع لائکپور کا یہ اجتماع نہایت کامیابی اور خیر و خوبی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا پر چھ بجے شام اختتام پذیر ہوا۔رسالہ تحریک جدید کا اجراء اگست ۱۹۶۵ء سے مولوی نیم سیفی صاحب سابق رئیس التبلیغ مغربی افریقہ کی زیر ادارت ایک نیا