تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 742
تاریخ احمدیت۔جلد23 742 سال 1966ء سنگا پور میں مسلم لاء بل کی ترمیم کے سلسلہ میں احمدیہ مشن کی طرف سے مناسب اور ٹھوس تجاویز اور ترمیمات پیش کی گئیں۔جس پر حکومت کی مقرر کردہ سلیکٹ کمیٹی مسلم لاء بل سے جس کے چیئر مین پارلمینٹ کے سپیکر اور ممبران بعض وزراء تھے، انٹر ویو ہوا۔اور بالآخر احمد یہ مشن کی پیش کردہ ترمیمات سے بعض قبول کر کے بل میں تبدیلی کی گئی۔سینیٹر ایڈورڈ ایم کینیڈی ان ہی دنوں میں امریکن سینیٹ کے سینیٹر اور سابق پریذیڈنٹ جان ایف کینیڈی کے بھائی ایڈورڈ ایم کینیڈی ایک دو روز کے لئے سنگا پور تشریف لائے۔احمد یہ مشن سنگا پور کے انچارج نے ان سے ملاقات کی کوشش کی لیکن مسٹر کینیڈی کے وہاں مختصر قیام کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔تاہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں اسلام اور احمدیت کے متعلق بعض کتب تحفتہ پیش کر کے ایک چٹھی کے ذریعہ انہیں دعوت اسلام دی گئی۔چنانچہ کتب اور چٹھی وصول کرنے کے بعد اپنی واپسی پر واشنگٹن سے انہوں نے بذریعہ ڈاک احمدیہ مشن کا شکریہ ادا کیا۔سوئٹزرلینڈ 84 ۲۳ جنوری ۱۹۶۶ء کو مسجد محمود میں عید الفطر کی مبارک تقریب ہوئی جس میں مختلف ممالک کے مسلمانوں کا ایمان افروز اجتماع ہوا۔زیورک کے کثیر الاشاعت روزنامہ TAGES ANZEIGER نے ۲۴ جنوری ۱۹۶۶ء کی اشاعت میں لکھا:۔مسجد محمود میں تقریب عید عالم اسلام کے بڑے تہواروں میں سے ماہ صیام ( رمضان ) کے اختتام پر تقریب عید ہے۔گذشتہ اتوار کو مسجد محمود میں، جو فورج سڑک پر واقع ہے۔مسلمانوں کے ایک بڑے اجتماع نے اس تقریب کو منایا۔نہ صرف شہر اور اس کے نواح ہی سے مسلمان آئے بلکہ ملک کے مختلف حصوں سے سفر کر کے شامل ہوئے اور چند مسلمان جنوبی جرمنی سے بھی آئے۔ان سب کے لئے وہاں جگہ کافی نہ تھی۔معزز مہمانوں میں سے ہالینڈ کے کونسل جنرل اور سفارت ہندوستان کے سیکرٹری برکات احمد قابل ذکر ہیں۔