تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 721 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 721

تاریخ احمدیت۔جلد 23 721 سال 1966ء 43 عوام نے بعد میں احمدی امیدوار منظور احمد صاحب ایڈووکیٹ ابن حاجی امیر عالم صاحب کو کامیاب بنا کر نا کام کر دیا۔کچھ عرصہ کے بعد مولوی منظور احمد چنیوٹی نے حسب عادت پاکستان میں حافظ آباد (گوجرانوالہ) کے ایک جلسہ میں جا کر احمدیوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی اور بیان کیا کہ انہوں نے امام جماعت احمدیہ کو مباہلہ کا چیلنج دیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور پھر مقامی جماعت کو چیلنج دیئے۔جس پر حافظ آباد کی مقامی جماعت احمدیہ نے جلسہ میں حاضر ہو کر آزاد کشمیر کوٹلی کا شائع کردہ مذکورہ پمفلٹ بنام ”مولوی منظور احمد چنیوٹی کا مباہلہ و مباحثہ سے فرار پیش کیا اس پر مولوی صاحب بہت سٹپٹائے مگر کوئی معقول جواب نہ بن پڑا اور شرمندگی سے پسینہ پونچھتے ہوئے واپس چنیوٹ آکر دم لیا۔سائنس کانفرنس میں احمدی سائنس دانوں کے گرانقدر مقالے ۴ تا ۶ دسمبر ۱۹۶۶ء کو مغربی پاکستان زرعی یونیورسٹی لائلپور ( فیصل آباد) میں سائنٹفک سوسائٹی آف پاکستان کی آٹھویں سالانہ کا نفرنس منعقد ہوئی۔جس میں پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب صدر شعبہ طبیعات تعلیم الاسلام کالج، پروفیسر حبیب اللہ خان صاحب اور سید حبیب الرحمان صاحب صدر شعبہ حیاتیات نے اہم سائنسی موضوعات پر گرانقدر مقالے پڑھے۔اس کانفرنس میں ملک کے نامور سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔کانفرنس کا سب پروگرام اردو ہی میں ہوا اور اس میں اردو ہی میں سائنسی علوم پڑھانے پر زور دیا گیا۔پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب پر نسپل گورنمنٹ تعلیم الاسلام کالج کی دعوت پر کانفرنس کے مندرجہ ذیل مقتدرمند و بین اور ممتاز سائنسدان چھ دسمبر کو ایک روز کے لئے ربوہ تشریف لائے۔(۱) پروفیسر ڈاکٹر محمد افضال حسین صاحب قادری سابق صدر سائنٹفک سوسائٹی آف پاکستان وڈین سائنس فیکلٹی کراچی یونیورسٹی۔(۲) ڈاکٹر منظور احمد صاحب کراچی یونیورسٹی۔(۳) ڈاکٹر سید امتیاز احمد صاحب شعبہ حیاتیات کراچی یونیورسٹی۔ان ممتاز شخصیات کے ہمراہ ملک کے بعض دوسرے سائنس دان بھی تھے۔مندوبین نے تعلیم الاسلام کالج کی آنرز اور فزکس کی تجربہ گاہ، حیاتیات کے میوزیم اور نئے کالج کی زیر تعمیر عمارات کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر محمد افضال حسین صاحب قادری نے سائنسی علوم کی تعلیم کے مجوزہ انتظامات کے بارے میں بعض مفید تجاویز پیش کیں اور اس امر پر اظہار مسرت کیا کہ زیر تعمیر کالج