تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 51 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 51

تاریخ احمدیت۔جلد 23 51 سال 1965ء مقامی احمدی افراد نے غیر معمولی قربانی کا جذ بہ دکھایا اور حسب توفیق رقوم اکٹھی کیں۔بعد میں مرکز کی طرف سے بھی پانچ ہزار ڈالر وصول ہوئے اور اس طرح مسجد کی بیسمنٹ کی مرمت اور مسجد کی نئی تعمیر ۱۹۶۵ء میں مکمل ہوئی۔اس مسجد میں ایک گنبد اور دو مینار بھی تعمیر ہوئے۔اس طرح یہ جماعت احمدیہ امریکہ کی پہلی مکمل تعمیر شدہ مسجد متصور کی جاتی ہے۔ستمبر ۱۹۶۵ء میں بھی امریکہ کا جلسہ سالانہ اسی مسجد میں ہوا۔اخبار ڈیٹن ڈیلی نیوز (DAYTON DAILY NEWS) نے اپنی ۲۷ اپریل ۱۹۶۵ء کی اشاعت میں زیر تعمیر مسجد کا چار کالمی فوٹو نمایاں شائع کیا اور اس کے متعلق تبصرہ کے رنگ میں حسب ذیل خبر شائع کی جو اخبار کے سٹاف رائٹر مسٹر باب جانسن (BOB JOHNSON) کے قلم شائع کی جو۔سے تھی:۔ڈیٹین میں ایک خانہ خدا کی تعمیر شہر کے غربی جانب منارے منظر عام پر آرہے ہیں۔ڈیٹن کا شہر جو واشنگٹن سے جانب غرب واقع ہے اس کے مغربی حصے رنڈ الف اسٹریٹ میں ایک نئی عمارت تعمیر ہو رہی ہے جسے مناروں سے مزین کیا جائے گا تھوڑے ہی دنوں کی بات ہے کہ ہمیں وہاں فضا میں منارے بلند ہوتے نظر آئیں گے۔ان مناروں سے مومنوں کو دن میں پانچ مرتبہ نماز کے لئے پکارا جائے گا۔وہ یہاں مشرق (یعنی کعبہ) کی طرف مونہہ کر کے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے ہوئے نماز ادا کریں گے۔رنڈالف اسٹریٹ میں اینٹوں سے تعمیر ہونے والی یہ عمارت دوسو مسلمانوں کے چندہ سے تعمیر کی جارہی ہے۔اس میں اب صرف تعمیر کے بعض چھوٹے چھوٹے آخری کاموں کی تکمیل باقی ہے اس کی چھت کے عین وسط میں ایک گنبد ہوگا اور اس کے سروں پر منارے تعمیر کئے جائیں گے۔منارہ پتلی اور مخروطی شکل میں ایک مسجد کے اوپر تعمیر کیا جاتا ہے اس کے اندر سیڑھیاں ہوتی ہیں اور آخری سرے پر ایک چبوترہ ہوتا ہے۔اس چبوترہ پر سے مؤذن اذان دے کر مسلمانوں کو نماز کے لئے پکارتا ہے رنڈ الف اسٹریٹ کے منارے سائز میں چھوٹے ہوں گے اس لئے کسی شخص کے لئے ان پر چڑھنا ممکن نہ ہوگا۔یہ اصل مناروں کی بجائے صرف علامت کے طور پر ہوں گے۔اس مسجد کی تعمیر کے اصل محرک عبد الحمید نامی ایک مسلمان مبلغ ہیں جور بوہ (پاکستان) سے یہاں