تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 669
تاریخ احمدیت۔جلد 23 669 سال 1966ء محترم چوہدری صاحب کے ساتھ اس عاجز کے بہت دیرینہ تعلقات تھے۔آپ ہمیشہ نہایت محبت کے ساتھ ملتے اور اس ملنے کا اثر دیر تک رہتا۔حضرت مصلح موعود نے کئی کام ہم دونوں کے سپرد فرمائے۔غالباً ۱۹۲۹ء کا واقعہ ہے کہ ہم دونوں کو قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کے ساتھ ایک اہم معاملہ میں گفتگو کرنے کے لئے شملہ بھیجا۔کئی ایک کمشنوں اور دسیوں سب کمیٹیوں میں اکٹھا کام کرنے کا موقعہ ملا۔قادیان میں ایک بہت اہم معاملہ کی تحقیق کے لئے حضرت مصلح موعود نے ہم دونوں کو مقرر فرمایا۔علاقائی امارت کے فرائض کی سرانجام دہی میں بھی اس عاجز کا محترم چوہدری صاحب کے ساتھ ایک لمبا عرصہ واسطہ پڑتا رہا غرضیکہ جوانی کے ایام سے ہی اس عاجز کو محترم چوہدری صاحب کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا۔محترم چوہدری صاحب ایک نہایت خدا ترس، صالح اور بے نفس بزرگ تھے۔نمازوں میں آپ کو خاص شغف تھا۔تہجد کے پورے پابند تھے۔سفر میں بھی ناغہ نہ کرتے۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ ذکر الہی میں آپ کو خاص لذت حاصل ہے۔آپ خدا کے فضل سے ایک باحیثیت خاندان سے تھے اور آپ کے والد حضرت نواب محمد دین صاحب ایک معزز عہدیدار تھے اس لئے آپ کو شروع سے بہت سی آسائشیں حاصل تھیں لیکن آپ کی طبیعت درویشانہ تھی اور آپ کی کسی بات یا کسی کام میں کبھی خود نمائی یا فخر کا اظہار نہ ہوتا تھا۔بلکہ سرتا پا عجز وانکسار تھے۔آپ میں یہ خصوصیت اس درجہ تھی کہ بہت کم انسانوں میں پائی جاتی ہے۔اور یہی در حقیقت خداشناسی کی بڑی علامت ہے۔اللہ تعالیٰ کی عظمت و کبریائی کی شناخت ہی انسان میں خود نمائی اور کبر کو چلاتی ہے۔اور اس میں حقیقی بجز اور تذلل پیدا کرتی ہے تبھی انسانوں کو اپنا سب کچھ اس مقابلہ میں حقیر اور ذلیل نظر آتا ہے۔اور وہ ہر دم اپنی خطاؤں اور کوتاہیوں پر نادم ہوتا ہے۔اور استغفار کو اپنا پیشہ بناتا ہے نمود و کبر ومباہات اس کے گوشے گوشے سے نکل جاتا ہے اور عظمت الہی کے سامنے ہر وقت دبا رہتا ہے۔محترم چوہدری صاحب کی کچھ ایسی ہی کیفیت نظر آتی تھی۔آپ سلسلہ کے نیچے خادموں میں سے تھے۔نظام کی پوری پابندی کرتے تھے مختلف پہلوؤں سے خدمات بجالاتے تھے۔چالیس سال کے قریب ضلع ساہیوال ( منٹگمری) کی جماعتوں کے امیر رہے اور ان کی ہر طور سے خدمت اور نگرانی کرتے رہے۔مرکز میں بھی آپ کے سپر د کام ہوتے اور۔آپ انہیں ہمیشہ محنت اور خوش دلی سے سرانجام دیتے۔اس عاجز کے ساتھ ہمیشہ تعاون فرماتے۔