تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 652
تاریخ احمدیت۔جلد 23 652 سال 1966ء ہر دلعزیز تھے۔نیک متقی ، مالی قربانی میں پیش پیش ، مہمان نواز اور دعاؤں میں بڑا شغف رکھنے والے بزرگ تھے۔ضلع بھر میں دیانتداری ، وفاداری اور فرض شناسی اور دلیری میں ایک نمایاں مقام حاصل تھا۔ایک لمبا عرصہ امیر جماعت اوکاڑہ کی حیثیت سے خدمت کرنے کی توفیق پائی۔جماعت کی تربیت کا بہت خیال رکھتے۔احباب جماعت میں سلسلہ کی محبت اور اسلام کا درد اور دعاؤں سے شغف پیدا کرنے کی مقدور بھر کوشش کرتے رہے۔نماز با جماعت اور چندوں کی خاص طور پر نگرانی کرتے۔بڑے خوش اخلاق تھے۔اپنے ملنے جلنے والوں سے بڑی شفقت اور محبت سے ملتے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے سچے عاشق تھے۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ بے حد محبت رکھتے تھے۔آپ کی اہلیہ رضیہ بیگم صاحبہ بنت چوہدری کالے خاں ورک صاحب آف متراں تحصیل ظفر وال ضلع نارووال تھیں جو کہ معروف قانون دان چوہدری سر شہاب الدین صاحب کی ہمشیرہ تھیں۔اولاد بیٹے مکرم چوہدری محمود احمد صاحب باجوہ، مکرم چوہدری مسعود احمد صاحب باجوہ بیٹیاں: محترمہ سکینہ بیگم صاحبہ زوجہ چوہدری عبدالمالک چدھڑ صاحب ( مکرم چوہدری صاحب ۲۸ مئی ۲۰۱۰ء کے سانحہ لاہور میں مسجد نور میں شہید ہوئے تھے۔) ، محترمہ نذیراں بیگم صاحبہ زوجہ چوہدری نذیر احمد باجوہ صاحب ، محترمہ مسعودہ بیگم صاحبہ زوجہ چوہدری شریف احمد صاحب با جوه محترمه حبیبہ بیگم صاحبہ زوجہ چوہدری منظور حسین بسراء صاحب ریٹائر ڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ( معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر مکرم و قار منظور بسرا ء صاحب واقف زندگی ان کے بیٹے ہیں۔) حضرت چوہدری عبد القادر صاحب آف سجووال ولادت: ۱۸۸۵ء بیعت : ۱۸۹۸ء وفات ۲۸ را پریل ۱۹۶۶ء آپ نے عین جوانی میں اپنے والد چوہدری مکھن صاحب کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ سجو وال ضلع ہوشیار پور کے رہنے والے تھے۔بیعت کے بعد شدید مخالفت ہوئی۔ماریں بھی کھائیں۔لیکن ہر آزمائش میں ثابت قدم رہے۔آپ کو ابتدا ہی سے پیغام حق پہنچانے کا شوق جنون کی حد تک پہنچا ہوا تھا۔پہلی جنگ عظیم کے دوران ایران اور عراق میں فوجی خدمات سرانجام دیں۔اور ساتھ ہی اُردو، انگریزی، فارسی اور عربی لٹریچر خاص اہتمام سے تقسیم کرتے رہے۔ان ممالک کے علماء اور بعض مقامات کے گدی نشینوں کو بھی سلسلے کا لٹریچر دیا۔جنگ کے بعد کوئی ملازمت اختیار نہ کی۔کچھ عرصہ کھیتی باڑی کا کام کیا۔لیکن جلد اسے چھوڑ کر اپنے علاقے میں