تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 48 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 48

تاریخ احمدیت۔جلد 23 48 سال 1965ء ہڈرزفیلڈ کے قصبہ میں ان کو حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے پوتے کی مہمان نوازی کا شرف حاصل ہوا۔میاں صاحب پر ان کے اخلاص اور محبت کا بے حد اثر تھا۔آپ نے جماعت کو خطاب بھی فرمایا جو انہوں نے ٹیپ کر کے محفوظ کر لیا۔آپ نے اپنے خطاب میں جماعت ہڈرز فیلڈ کی تربیت اولاد کے بارہ میں مساعی پر اظہار خوشنودی فرمایا۔اور ان کو مرکز سے مضبوط تعلق رکھنے صحیح اسلامی نمونہ اس ملک کے لوگوں کے سامنے پیش اور نماز با جماعت کی ادائیگی کی تلقین فرمائی۔اسی شام جماعت بریڈ فورڈ کی میٹنگ تھی۔چنانچہ ہڈرزفیلڈ سے واپس آکر تھوڑی دیر بعد جماعت بریڈ فورڈ کے دوست آنے شروع ہوئے اور رات دس بجے تک محترم صاحبزادہ صاحب ان کی محفل میں شریک رہے۔آپ نے مختلف امور پر روشنی ڈالی اور دوستوں کے سوالات کے جوابات دئے۔اگلے دن یعنی مؤرخہ ۵ ستمبر کو شام کے چھ بجے گلاسگو (سکاٹ لینڈ ) پہنچے۔یہاں نہایت مخلص جماعت موجود ہے جس کے پریذیڈنٹ ایوب احمد خاں صاحب تھے۔محمود احمد صاحب مختار نے جماعت کی طرف سے ایڈریس پیش کیا۔صاحبزادہ صاحب نے خطاب فرمایا جو قریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔گلاسگو میں دو دن قیام کا ارادہ تھا جس کے بعد برمنگھم۔ساؤتھ ہال۔آکسفورڈ۔جلنگھم اور والسال کی جماعتوں کے دورہ کا پروگرام تھا کہ اچانک ہندوستان کی طرف سے پاکستان پر حملہ کی اطلاع موصول ہو گئی۔جس کی وجہ سے دورہ کو مختصر کر کے فورا لندن پہنچے اور ہنگامی حالات کی بناء پر مؤرخہ ۸ ستمبر کو آپ عازم پاکستان ہو گئے۔21 ڈیٹن میں مسجد کی تعمیر اور ڈیٹن ڈیلی نیوز“ کا تبصرہ حضرت مصلح موعود کے انقلاب انگیز دور خلافت کے آخری سال نئی دنیا کے شہر ڈیٹن (امریکہ ) میں خدا کا ایک عالیشان گھر تعمیر ہوا جو اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کا منہ بولتا نشان تھا۔اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے میجر عبدالحمید صاحب مبلغ ڈیٹین نے تحریر فرمایا:۔آج سے بتیس سال قبل جماعت احمدیہ کی کوششوں سے بعض عیسائی افراد مشرف باسلام ہو گئے تھے اس طرح سے یہاں با قاعدہ جماعت قائم ہو گئی کچھ عرصہ تک تو جماعت کے افراد ماہوار کرایہ پر لئے ہوئے مکان میں نمازوں اور اجلاس میں شمولیت کے لئے جمع ہوتے رہے۔آخر کا ر۱۹۵۲ء میں مکرم ولی کریم صاحب مرحوم نے جو یہاں کے باشندہ تھے اپنی واحد ملکیت میں سے ایک قطعہ زمین