تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 649 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 649

تاریخ احمدیت۔جلد 23 649 سال 1966ء حضرت شیخ صاحب کو تعلیم الاسلام ہائی سکول کے قدیم اساتذہ میں ایک ممتاز مقام حاصل تھا آپ نے اس مرکزی ادارہ میں چار سال نہایت محنت، دیانت اور خلوص کے ساتھ تعلیمی فرائض ادا کئے اور خراج تحسین وصول کیا چنانچہ حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب ہیڈ ماسٹر ہائی سکول نے آپ کے سکول سے منتقل ہونے پر اپنے قلم سے ۳۰ اکتو بر ۱۹۲۱ء کوتعریفی سرٹیفیکیٹ دیا۔حضرت شیخ محمد مبارک اسمعیل صاحب کی شرافت و بزرگی کے اپنے ہی نہیں غیر مسلم شرفاء بھی معترف تھے اس کا کسی قدر اندازہ اخبار " الفضل قادیان ۶ نومبر ۱۹۳۵ء صفحہ ۵ کی خبر سے بخوبی لگ سکتا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جب آپ کا گوجرہ سے تبادلہ ہوا تو سنگھ سبھا ، ہندو اولڈ بوائز، مسٹر پی۔ڈی بھلہ ایجنٹ امپیریل بنک، لوکل جنتری ٹینس کلب اور لالہ دلیراج بی اے ایل ایل بی میونسپل کمشنر صاحبان وغیرہ نے ٹی پارٹیاں دیں۔ازواج واولاد محمودہ بیگم ( مرحومہ ) بنت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ( پہلی بیوی) زینب بی بی (مرحومه ) (دوسری بیوی) امته الرسول بنت خان بہادر غلام محمد صاحب کلکتی مرحوم ( تیسری بیوی) ان کے بطن سے مندرجہ ذیل اولا د ہوئی:۔ا محمد یحیی ۲۔سعید بیگم زوجہ ۳۔مبارکہ بیگم زوجہ نورالہدی جامی (مرحوم) میاں نذیر الحق ( مرحوم ) ۴۔ناصرہ بیگم ۵۔ناصرہ بیگم زوجه شیخ حمید احمد رشید حال مقیم کراچی ۶۔جمیلہ بیگم زوجہ غلام حسین سرور ( مرحوم ) ۷۔خالد پرویز شیخ حال مقیم گجرات۔بشیر احمد ناصر حال مقیم ربوہ حضرت چوہدری محمد علی صاحب باجوہ آف چونڈہ ولادت: ۱۸۸۹ء بیعت: ۱۹۰۴ء27 وفات فروری ۱۹۶۶ء 2