تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 641 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 641

تاریخ احمدیت۔جلد 23 641 سال 1966ء حضرت حکیم نور محمد صاحب ٹنڈ و غلام علی ضلع حیدرآباد ولادت : ۱۸۸۸ء بیعت : ۱۸۹۸ء وفات : ۳۰ جنوری ۱۹۶۶ء 12 آپ کا اصل وطن تلے ایک گاؤں ہے جو قادیان سے مغربی جانب دواڑھائی میل کے فاصلے پر ہے۔۱۹۳۵ء میں جب جماعت کی طرف سے سندھ کے علاقے میں زرعی اراضی خریدی گئی تو آپ حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر احمد آباد اسٹیٹ آگئے۔اور تقسیم کے بعد ٹنڈو غلام علی ضلع حیدر آباد سندھ میں مستقل رہائش اختیار کرلی۔یہاں صرف آپ ہی کا گھر احمدی تھا۔آپ بڑی شجاعت اور جرات کے مالک تھے۔حق کی آواز پہنچاتے تھے۔خدا کی راہ میں موت کی کوئی پرواہ نہ تھی۔دل میں یہی تڑپ تھی کہ اس قصبے میں کسی کو ہدایت نصیب ہو۔وفات سے ایک سال قبل ایک نوجوان نے بیعت کی تو بہت خوش ہوئے کہ احمدیت کا ایک پودا تو لگا۔۱۹۶۱ء میں ایک مخالف نے آپ پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔جان سے تو بچ گئے مگر جسم پر مختلف جگہ چوٹیں آئیں۔اور ر ان کی ہڈی ٹوٹ گئی۔کئی ماہ تک سول ہسپتال حیدر آباد میں زیر علاج رہے۔مگر ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے بمشکل عصا کے سہارے چلتے تھے۔فرمایا کرتے تھے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں ہڈی ٹوٹی تو کیا ہوا میرے وجود کا تو ذرہ ذرہ اُسکی راہ میں قربان ہونے کے لئے تیار ہے۔آپ کے دل میں دیرینہ خواہش تھی کہ اس قصبے میں احمدیہ مسجد بن جائے۔اس کے لئے آپ نے مرکز سے اجازت لے کر جماعتوں میں دورہ کیا۔اور حسن اتفاق سے اپنے مکان کے عین سامنے ایک موزوں ٹکڑا آپ کو قیمتاً مل گیا۔جس پر خدا کے گھر کی تعمیر شروع کر دی۔جس کی تکمیل آپ کی وفات کے بعد ہوئی۔آپ نے دوشادیاں کی تھیں جن سے درج ذیل اولا دہوئی۔اولا داز اہلیہ اول : محمد شریف احمد صاحب، زینب بیگم صاحبہ (مرحومہ) اولاد از اہلیہ دوم محمد شفیع صاحب، زینب بیگم صاحبہ، محمد رفیق صاحب، حمیدہ بیگم صاحبہ (مرحومہ) ، محمد جمیل صاحب امیر جماعت بدین (ان کے بیٹے مبارک احمد صاحب آج کل صدر جماعت ٹنڈ و غلام علی ضلع حیدر آباد ہیں۔) جمیدہ بیگم صاحبہ، رشیدہ بیگم صاحبہ، حمید احمد صاحب حضرت چوہدری محمد شفیع صاحب او جلوی او در سیئٹر ولادت : ۱۸۹۰ء بیعت : ۱۹۰۰ء وفات : ۳۱ جنوری ۱۹۶۶ء 4