تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 642
تاریخ احمدیت۔جلد 23 642 سال 1966ء آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیمی صحابی حضرت منشی عبدالعزیز صاحب او جلوی کے فرزند اور چوہدری ظہور احمد صاحب ناظر دیوان کے ماموں زاد بھائی تھے۔اہلیہ اول: رشیدہ بیگم اولاد: خورشید بیگم سلیم احمد۔لطیف احمد۔مبارکہ نسرین - محمد رفیع۔اہلیہ ثانی : صغری بیگم اولاد ناصرہ بیگم۔رفیق احمد۔طاہرہ۔اظہر مسعود۔شگفتہ بیگم حضرت سکینہ بی بی صاحبہ مراڑہ ضلع سیالکوٹ 15 وفات ۹ فروری ۱۹۶۶ء۔مرحومہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں بیعت کی تھی۔آپ کی عمر ۸۰ برس سے زائد تھی۔آپ بڑی بلند اخلاق اور دلیر خاتون تھیں۔آپ بڑی مہمان نواز اور غرباء اور یتامی کی پرورش کرتی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب بڑے ذوق وشوق سے سنتی تھیں۔نیز صوم وصلوٰۃ کی بھی پابند تھیں۔آپ حضرت چوہدری ولی داد صاحب کی اہلیہ محترمہ تھیں۔حضرت حاجی شیخ نصیر الحق خان صاحب ولادت : ۱۸۹۷ء بیعت : ۱۹۰۳ء وفات : ۱۵-۱۶ فروری ۱۹۶۶ء 18 حضرت منشی شاہ دین صاحب ساکن فیض اللہ چک ضلع گورداسپور کے فرزند تھے۔بہت مخلص اور فدائی احمدی تھے۔حضرت مصلح موعود اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ والہانہ عقیدت تھی۔سلسلہ کے لئے بڑے غیور تھے اور خدمت سلسلہ کے لئے ہر آن مستعد رہتے تھے۔اور ہر ایک کے دلی ہمدرد تھے۔بسلسلہ ملازمت عرصہ دراز تک شملہ، دہلی اور پھر راولپنڈی میں مقیم رہے۔اور سلسلہ کے ان کاموں میں جن کا تعلق گورنمنٹ سے ہوتا ہمیشہ سرگرم حصہ لیا۔۱۹۵۴ء میں جی۔ایچ۔کیو ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے اور سمن آباد لاہور میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔آپ تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں بھی شامل تھے۔آپ نے اگر چہ حج نہیں کیا ہوا تھا لیکن چونکہ عنفوان شباب سے ہی نیکی اور تقوی میں مشہور تھے اس لئے لوگ انہیں حاجی صاحب کہہ کر بلاتے اور پھر آپ اسی نام سے معروف ہو گئے۔اولاد انورسلطانہ صاحبہ۔سرور سلطانہ صاحبہ۔بشیر الحق صاحب۔منور سلطانہ صاحبہ۔اکبر سلطانہ صاحبہ امتہ السلام صاحبہ - فرحت نسیم صاحبہ - عشرت نسیم صاحبہ۔منیر الحق صاحب۔امین الحق صاحب۔