تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 619
تاریخ احمدیت۔جلد 23 619 سال 1966ء اور اس امر پر بہت اطمینان کا اظہار کیا کہ کالج کی تجربہ گاہیں ہر لحاظ سے مکمل اور تمام ضروری سامان سے پوری طرح آراستہ ہیں۔آپ اعلیٰ سائنسی تعلیم کے مختلف شعبہ جات کی نئی زیر تعمیر عمارات کا معائنہ کرنے بھی تشریف لے گئے۔وہاں کالج میں آپ نے اعلیٰ سائنسی تعلیم کے منصو بہ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔آپ نے اس منصوبے اور زیرتعمیر عظیم الشان عمارات پر بہت خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔اور فرمایا میں یہ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں کہ ربوہ جیسی دور افتادہ جگہ میں سائنسی علوم کی ترقی اور ان کی تعلیم و تدریس میں اتنے وسیع پیمانے پر دلچسپی لی جارہی ہے۔ڈاکٹر میکوئن نے کالج سے کیمسٹری تھیٹر میں جدید علم کائنات MODERN) (COSMOLOGY پر ایک پڑ از معلومات لیکچر بھی دیا۔آپ نے فلکی طبعیات کی بے پناہ وسعت اور اس کے بے شمار عقدہ ہائے دشوار کی طرف اشارہ کرنے کے بعد سلسلہ ہائے کہکشاں، بنیم نجمی اجسام، غیر مرئی فلکیات اور کائناتی شعاعوں کے متعلق مختلف سائنسدانوں کے نظریات پر روشنی ڈالی۔اور تختہ سیاہ پر مختلف سائنسی شکلیں بنا کر واضح کیا کہ علم کائنات سے متعلق موجودہ زمانہ میں جو مزید کام ہوا ہے وہ امکان کی حد تک اس امر کی نشان دہی کرتا ہے کہ کائنات سے متعلق بگ بینگ BIG) (BANG کا نظریہ بہت حد تک صداقت پر مبنی ہے۔اس نظریہ کی رُو سے کائنات کے مختلف حصے ایک بہت عظیم دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی مشترک ذریعہ یا ماخذ سے جدا ہو کر اپنی موجودہ شکل میں معرض وجود میں آئے ہیں۔آپ کے لیکچر کے بعد کالج کے طلبہ نے متعدد سوالات دریافت کئے۔جن کے ڈاکٹر میکیوئن نے جواب دیئے۔بعد میں آپ نے علیحدہ طور پر اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ خلاف توقع طلبہ نے بہت با موقع اور مناسب سوالات دریافت کئے۔آپ نے فرمایا کہ ان کے سوالات سے ظاہر ہوتا تھا کہ سوالات کرنے والے طلبہ علم کائنات میں درک رکھتے ہیں اور انہوں نے لیکچر سے استفادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔لیکچر سے فارغ ہوکر ڈاکٹر میکوئن نے پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب پر نسل تعلیم الاسلام کالج اور پروفیسر نصیر احمد خان صاحب صدر شعبہ طبیعات کی معیت میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔دوران ملاقات آپ نے ربوہ میں سائنسی علوم کی ترویج و ترقی کے لئے کی جانے