تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 620 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 620

تاریخ احمدیت۔جلد 23 620 سال 1966ء والی مساعی اور ان کے خوشکن نتائج پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔نیز تعلیم الاسلام کالج کے پوسٹ گریجویٹ شعبہ ہائے سائنس کی نئی زیر تعمیر عمارات کے پلان اور سائنسی علوم کی تعلیم و تدریس میں مزید توسیع کے پروگرام کو سراہا۔ڈاکٹر میکوئن ربوہ میں دوروز قیام کرنے کے بعد ۲۹ دسمبر بعد دو پہر واپس تشریف لے گئے۔15 اخبار قادیان خلافت ثالثہ کے مُبارک دور کے آغاز کے ساتھ ہی مرکز احمدیت قادیان میں ایک نئی قوت عمل پیدا ہوئی۔اور درویشان قادیان کی سرگرمیوں اور بھارت سے مرکز احمدیت قادیان میں آنے والی شخصیات میں بھی اضافہ ہوا۔چنانچہ فروری میں یوم مصلح موعود کی مبارک تقریب پر احمد یہ سپورٹس کلب کا قیام عمل میں آیا۔جس کے سر پرست اور پریذیڈنٹ صاحبزادہ مرزا و تیم احمد صاحب مقرر ہوئے۔158 ۲۴ جون ۱۹۶۶ء کو حضرت مولوی عبد الرحمان صاحب جٹ امیر جماعت بھارت و ناظر اعلیٰ قادیان نے لنگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جدید پختہ عمارت کا سنگ بنیا درکھا۔اس سال بھارت کی جن اہم شخصیات نے قادیان کی زیارت کی ان میں شری گورو گوبند سنگھ جی مہاراج کے یادگاری شستر، بھارتی وزیر خارجه آنریبل سردار سورن سنگھ ، اور گیانی گورمکھ سنگھ صاحب مسافروزیراعلیٰ پنجاب خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔سردار سورن سنگھ صاحب ۲۵ / اپریل ۱۹۶۶ء کو قادیان آئے۔احمد یہ محلہ میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اُن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی اور قرآن مجید کا انمول اور روحانی تحفہ انہیں پیش کیا گیا۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر صاحب گورداسپور میجر جنرل راجندرسنگھ سپیرو ایم۔وی سی کمانڈر فرسٹ آرمرڈ ڈویژن بھی موجود تھے۔100 بھارت کے انگریزی اخبارات ٹریبیون" TRIBUNE(انبالہ) ”ٹائمز آف انڈیا TIMES OF INDIA ( دیلی) اور اخبار ” پیٹریاٹ PATRIOT (دہلی) نے ۲۶ اپریل کو اور انڈین ایکسپریس INDIAN EXPRESS (دہلی) نے ۲۵ را پریل کی اشاعت میں وزیر خارجہ کی قادیان آمد سے متعلق مفصل خبر شائع کی۔161-