تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 611 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 611

تاریخ احمدیت۔جلد 23 611 سال 1966ء دو پہر کا کھانا احمد آباد اسٹیٹ کی طرف سے حضور کی خدمت میں پیش کیا گیا۔جس میں احمدیہ سنڈیکیٹ ، ایم این سنڈیکیٹ کے جملہ میجر صاحبان شریک ہوئے۔نماز ظہر وعصر کے بعد مسجد احمد آباد میں تشریف فرمار ہے اور حالات دریافت فرما کر ہدایات سے نوازا۔چار بجے حضور کی خدمت میں عصرانہ پیش کیا گیا اور پانچ بجے کے قریب حضور معہ قافلہ احمد آباد سے محمد آباد تشریف لائے محمد آباد میں مغرب وعشاء جمع کروا ئیں اور کافی دیر تک مسجد میں حاضرین کو اجتماعی ملاقات کا موقعہ عطا فرمایا۔ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک اراضیات صدرانجمن احمدیہ اور اراضیات ایم این سنڈیکیٹ کے جملہ مینجر صاحبان کی میٹنگ بلائی۔جس میں وکیل الزراعت، ناظر زراعت، اسٹیٹ ایجنٹ احمد یہ سنڈیکیٹ اور مکرم سید عبدالرزاق شاہ صاحب شامل ہوئے۔پیداوار اور آمد بڑھانے کے ذرائع اور اصلاح اراضی کا جائزہ لینے کے علاوہ اس علاقہ میں اسلام کی ترقی اور استحکام جماعت کے لئے کارکنوں کو ہدایات دیں۔۱۸ نومبر بروز جمعہ علی الصبح حضور نے محمد آباد میں ٹریکٹر ورکشاپ کا معائنہ کیا اور پھر نورنگر فارم دیکھنے تشریف لے گئے۔فارم کے مینجر چوہدری عبد القدوس صاحب اور گوٹھ میں رہنے والے لوگوں نے استقبال کیا۔حضور نے سب سے مصافحہ فرمایا۔معائنہ کے بعد ۱۲ بجے حضور واپس تشریف لائے۔نماز جمعہ پڑھائی اور روح پرور خطبہ دیا۔نماز میں شمولیت کے لئے ناصر آباد، کنری ، ڈگری ، کا چھیلو سے بڑی تعداد میں دوست آئے۔مسجد پر ہو کر باہر دونوں سڑکیں نمازیوں سے پر تھیں۔محمد آبا دا سٹیٹ نے سب احباب کو دوپہر کا کھانا پیش کیا۔نماز کے بعد حضور نے نومبائعین کی بیعت لی اور پھر جملہ دوستوں کو مصافحہ سے نوازا۔محمد آباد سے میر پور خاص اور حیدر آباد تشریف آوری ۱۹ نومبر بروز ہفتہ نماز فجر کے بعد حضور مسجد سے محمد آباد کے مقامی قبرستان تشریف لے گئے اور مکرم سید عبدالرزاق شاہ صاحب کی اہلیہ مرحومہ کی قبر پر دعا فرمائی۔پونے نو بجے نالھی ریلوے اسٹیشن سے سوار ہوکر ایک بجے میر پور خاص تشریف لائے۔ٹالھی اسٹیشن پر کثیر تعداد میں احباب اور بہنیں الوداع کہنے کو جمع تھے۔راستہ کے اسٹیشن فضل بھمبر و، نوکوٹ ، ڈگری ، کا چیلو ،جمیس آباد پر علاقہ کے متعدد احمدی دوست اپنے امام سے ملاقات کے لئے جمع تھے۔حضور نے سب کو مصافحہ سے