تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 603 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 603

تاریخ احمدیت۔جلد23 603 سال 1966ء میرے پیارے اطفال الاحمدیہ ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ایک وقت تھا کہ جب شاید آپ کے دل میں بھی یہ تمنا پیدا ہوتی ہو کہ کاش حضرت خلیفہ ایچ اپنے اطفال الاحمدیہ کے سپر د بھی کوئی اہم خدمت فرما ئیں جیسے خدام الاحمدیہ کو تحریک جدید کے دفتر دوم کی ذمہ داری سونپی یا کئی مرتبہ لجنہ اماءاللہ کے سپر د بیرونی ممالک میں مساجد بنانے کا مقدس فریضہ فرمایا۔اب تو آپ کی یہ تمنا پوری ہو چکی ہے اور دیکھئے کسی محبت اور پیار سے حضرت اقدس خلیفتہ المسیح الثالث نے احمدی بچوں کو مخاطب فرماتے ہوئے وقف جدید کی مالی ذمہ داریاں اپنے ننھے منے کندھوں پر اٹھانے کا ارشاد فرمایا ہے۔دنیا کی نظر میں شاید یہ کام عجیب ہولیکن یہ عجیب کام آپ نے دنیا کو کر کے دکھانا ہے۔آپ نے دنیا کو دکھانا ہے کہ احمدی بچے اپنے امام کی آواز پر لبیک کہنا جانتے ہیں۔آپ نے دنیا کو دکھانا ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے نازک کندھے دین محمد ﷺ کی خاطر بڑے بڑے عظیم الشان بوجھ اٹھانے کی طاقت رکھتے ہیں۔آپ نے دنیا کو دکھانا ہے کہ آپ کی عمریں چھوٹی لیکن شعور بالغ ہے۔آپ خوب سمجھتے ہیں کہ خدمت دین کیا ہے اور جانی و مالی قربانی کس کو کہتے ہیں۔دنیا کو چھوڑیے کہ آج کی دنیا قربانی، ایثار اور خدمت کے کوچوں سے نا آشنا ہے۔دُنیا کو بھلا کیا معلوم کہ دین کی خاطر کیسے زندگی وقف کی جاتی ہے اور کس طرح اسلام کے قدموں پر مال نچھاور ہوتے ہیں۔پس دنیا کو چھوڑیے کہ اسے آپ سے کوئی نسبت نہیں۔اگر نیکی میں مقابلہ کرنا ہے تو اپنے خدام بھائیوں سے کیجئے۔اگر نیکی میں آگے قدم بڑھانا ہے تو لجنہ اماء اللہ سے آگے بڑھ کر دکھائیے۔حضرت (خلیفہ اسیح الثالث ) سب احمدی بچوں اور بچیوں سے یہ توقع فرماتے ہیں کہ یہ سال ختم ہونے سے پہلے پہلے وقف جدید کے لئے پچاس ہزار روپیہ اور آئندہ سال دولاکھ روپے پیش کر دیں گے۔دیکھئے نیک کاموں میں دوڑ لگانے کے لئے آپ کے سامنے کیسا وسیع میدان کھلا ہے۔آپ کو چاہئے کہ دل و جان سے یہ کوشش کریں کہ جو توقع حضرت خلیفہ مسیح سب احمدی بچوں سے رکھتے ہیں (خواہ وہ اطفال