تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 41 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 41

تاریخ احمدیت۔جلد 23 41 سال 1965ء خدمات کو سراہا اور مبلغین احمدیت سے اپنی دوستی کا محبت بھرے انداز میں ذکر کیا۔جماعت احمدیہ نے لیگوس کے سب سے بڑے ہال میں پبلک جلسہ کر کے آپ کو ایڈریس پیش کئے۔اس جلسہ کی صدارت لیگوس سٹی قونصل کے چیئر مین الحاج اے ایف ماشا نے کی۔انہوں نے اپنے صدارتی خطبہ میں دل کھول کر تعریف کی۔میاں صاحب نے جوابی تقریر میں جماعت احمدیہ کے نظام تبلیغ اور مبلغین احمدیت کی مجاہدانہ اور سرفروشانہ کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اور تمام مسلمانوں کو تبلیغ کے سلسلے میں تعاون کا یقین دلایا۔عبدالمجید صاحب بھٹی پرنسپل مسلم ٹیچر ٹرینگ کالج نے بھی عصرانہ پیش کیا۔جس میں وزارت تعلیم کے متعدد افسر مختلف کالجوں کے پرنسپل اور سٹاف اور دیگر زعماء شامل ہوئے۔سب اس بات سے متاثر تھے کہ مغربی افریقہ کے مسلمانوں میں تعلیم کا رواج دینے کے لئے احمدیہ جماعت نے سب سے بڑھ کر راہنمائی کی ہے۔میاں صاحب نے میڈیکل مشن کے اجلاس اور مبلغین کے اجلاس کی الگ الگ صدارت کی۔آپ نے کرنل ڈاکٹر محمد یوسف صاحب اور ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب کی طبی خدمات پر اظہار مسرت کیا۔کام کو وسعت دینے کے لئے آپ نے بعض قابل عمل تجاویز پر فوری فیصلے بھی فرمائے۔کرنل ڈاکٹر محمد یوسف صاحب نے آپ کے اعزاز میں ایک ہوٹل میں ایک ڈنر کا انتظام کیا تھا اس تقریب میں پاکستانی سفارتخانہ کے افسر، دو پاکستانی میجر ڈاکٹر ، بعض پاکستانی تاجر اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے اصحاب موجود تھے۔حضرت میاں صاحب کی گفتگو نہایت دلچسپ رہی۔اور بہت سے موضوعات پر احباب نے اظہار خیال کیا۔خانا: میاں صاحب نے احمد یہ سیکنڈری سکول کے طلباء سے خطاب فرمایا۔علاقائی صدر الحاج الحسن عطاء کے ایڈریس کے جواب میں نہایت مؤثر اور ایمان افروز تقریر فرمائی۔الحاج الحسن عطاء صاحب نے ہوٹل میں لنچ دیا۔لنچ کے بعد شاہ شانٹی سے ملاقات ہوئی۔علاوہ ازیں ملک کے صدر کوامے نکروما (KWAME NKRUMAH) سے بھی ملاقات ہوئی جو نصف گھنٹہ تک جاری رہی۔صدر صاحب نے جماعت احمدیہ کی کوششوں کو بہت سراہا اور آپ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے نمائندے نہایت اچھا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے میاں صاحب کی گفتگو میں اتنی دلچسپی کا اظہار کیا کہ جب ان کے پرائیویٹ سیکرٹری نے ایک فوجی افسر کی آمد کی اطلاع دی تو انہوں نے بے ساختہ فرمایا Forget him (اسے بھول جاؤ )۔آئیوری کوسٹ: میاں صاحب کی آمد پر آئیجان ائیر پورٹ پہنچنے پر میڈیا کی طرف سے