تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 42 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 42

تاریخ احمدیت۔جلد 23 42 سال 1965ء coverage کی گئی اور حکومت کے سرکردہ آفیسر آپ کو وی آئی پی لاؤنج میں لے گئے جہاں ریڈیو اور ٹیلی ویژن والوں نے آپ سے انٹرویو کا انتظام کر رکھا تھا۔آئیجان میں لبنانی ، سینیگال اور آئیوری کوسٹ کے مسلمانوں کے وفود نے آپ سے ملاقات کی جو آئیوری کوسٹ کی اخبار میں آپ کی آمد کی خبر پڑھ کر حاضر ہوئے تھے۔ان میں سے ایک تجائیہ فرقہ سے تعلق رکھتے تھے۔وفد کے ممبروں نے دوران ملاقات بار بار کہا آپ کی جماعت اسلام کی خدمت کر رہی ہے اور ہر مسلمان جسے اسلام سے محبت ہے اور فی الحقیقت ہر مسلمان کو اسلام سے محبت ہونی چاہئے ، کا فرض ہے کہ آپ کی مدد کرے کیونکہ آپ کی مدد کرنا بھی دراصل اسلام ہی کی مدد کرنا ہے۔,, آئیوری کوسٹ پریس میں آپ کے دورہ افریقہ کے متعلق حسب ذیل خبریں شائع ہوئیں۔(۱) اخبار FRATERNITE MATIN نے ۱۰مئی ۱۹۶۵ء کی اشاعت میں زیر عنوان پاکستان سے ایک اسلامی وفد کی آمد لکھا کہ :۔(ترجمہ) پاکستان سے ایک اسلامی وفد آج دوپہر بارہ بج کر چالیس منٹ پر آبی جان پہنچ رہا ہے جو کل بتاریخ گیارہ مئی شام کو روانہ ہو جائے گا۔مرزا مبارک احمد صاحب جو تمام دنیا میں پھیلے ہوئے اسلامی مرکز کے قائد ہیں، اپنے سیکرٹری سید مسعود احمد صاحب کے ساتھ سارے مغربی افریقہ کا دورہ کر رہے ہیں تاوہ اسلام کی وسیع تر اشاعت کے بارہ میں تجاویز کا مطالعہ کرسکیں۔احمد یہ مسلم مشنز ایک انٹرنیشنل اسلامی تحریک ہے جس کی بنیاد مسیح وقت حضرت احمد علیہ السلام نے ڈالی جس کا مقصد یہ ہے کہ اصل اور صحیح اسلام کو از سر نو دنیا میں اجاگر کیا جاوے اور وسیع پیمانہ پر اس کی تبلیغ واشاعت کی جائے۔احمد یہ جماعت نے قرآن کریم کا ترجمہ متعدد زبانوں میں شائع کیا ہے مشہور تراجم یہ ہیں: انگریزی، جرمن، ڈچ ، سواحیلی ، فرنچ اور روسی تراجم بھی بالکل تیار ہیں جو عنقریب شائع ہونے والے ہیں۔یہ اسلامی لٹریچر دنیا کے ۳۵ اسلامی مراکز سے مل سکتا ہے۔جماعت احمدیہ نے اب تک چار مساجد امریکہ میں ( واشنگٹن، نیو یارک، شکاگو، بالٹی مور کے مقامات پر ) ، ایک بڑی مسجد لندن میں، ایک ہیگ میں، دو جرمنی میں ( ہمبرگ اور فرانکفورٹ کے مقامات پر ) اور ایک مسجد زیورچ میں تعمیر کی ہیں۔مشرقی اور مغربی افریقہ میں احمدیہ مسجد کی تعداد تین سو سے بھی زیادہ ہے۔جماعت احمدیہ عنقریب ایک فرنچ عربک سکول آئیوری کوسٹ میں کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔“