تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 566 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 566

تاریخ احمدیت۔جلد 23 566 سال 1966ء احمدیت بھجوانے کا فیصلہ فرمایا۔چنانچہ آپ ۱۹۲۵ء میں بلاد عر بیہ تشریف لے گئے۔جہاں آپ کے ذریعہ دمشق، کبابی ، حیفا اور مصر میں جماعتیں قائم ہوئیں۔آپ ہی کے ذریعہ سید منیر احصنی صاحب اور چند اور مخلص دوست سلسلہ میں داخل ہوئے جس سے سارے شام میں شور برپا ہو گیا۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ نے عربی زبان میں ایک کتاب میزان الا قوال لکھی جس میں آپ نے تمام عرب علماء کو چیلنج کیا کہ تم میرے ساتھ دلائل میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس لئے کہ میرے امام کے ساتھ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ آپ کے اتباع ہی غالب رہیں گے۔اور ہوا بھی یہی۔لیکن جب علماء آپ کے مقابلہ میں ٹھہر نہ سکے تو انہوں نے آپ کو جسمانی طور پر مٹانا چاہا اور ایک بے سمجھ انسان نے آپ پر خنجر سے حملہ کر دیا جس سے آپ کے شانہ اور کمر میں زخم آئے۔اور اس طرح جسمانی طور پر بھی آپ نے اپنا خون اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیا۔لیکن اس رحیم وکریم ہستی کو ابھی آپ کو اور نواز نا منظور تھا۔لہذا اس نے اپنے فضل سے آپ کو صحت عطاء فرمائی۔شرق الاوسط کے قیام کے دوران میں جو ۱۹۳۱ء تک رہا، متعدد مناظرے کئے اور عربی زبان میں چودہ کتب و رسائل جو بہائیوں اور عیسائیوں اور مولویوں کے خلاف تھے ، تصنیف کرنے کی توفیق پائی۔پھر ۱۹۳۱ء میں آپ واپس قادیان تشریف لے آئے۔۱۹۳۱ء سے ۱۹۳۶ء تک آپ قادیان میں مختلف خدمات سرانجام دیتے رہے۔جن میں مقدمہ بہاولپور اور کشمیر کمیٹی کا نام بہت نمایاں ہے۔۱۹۳۶ء کے شروع میں آپ انگلستان کے لئے تشریف لے گئے جہاں آپ گیارہ برس تک مسجد فضل کے امام کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔یہاں آپ نے شاہ انگلستان ،شاہ یوگوسلاویہ اور شاہ زوغو والی البانیہ کو خطوط لکھے۔ہائیڈ پارک میں آپ کے مناظرے بہت مشہور ہوئے۔انگلستان میں گیارہ سال کا لمبا زمانہ اپنے اہل وعیال سے الگ نہایت صبر اور بہادری سے گزارا۔اپنے انگلستان میں قیام کے دوران میں دو کتب تصنیف کیں۔مؤخر الذکر کتاب پر بہت سے اخبارات نے ریویو لکھے۔اس کتاب کا ترجمہ ملیالم اور ڈچ زبانوں میں شائع ہو چکا ہے۔آپ اکتوبر ۱۹۴۶ء میں واپس تشریف لائے۔انگلستان سے مراجعت کے بعد آپ کو حضرت مصلح موعود نے تحریک جدید کے صدر اور وکیل التبشیر کے منصب تفویض فرمائے۔10 116-