تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 519 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 519

تاریخ احمدیت۔جلد23 519 سال 1966ء صاحب نے سورۂ فاتحہ کے الفاظ اصلی بائبل کی بجائے بائبل کے اُردو ترجمے سے پیش کئے۔جو اور بھی مضحکہ خیز بات تھی۔کیونکہ عیسائی دنیا کو بھی مسلم ہے کہ بائبل کا ترجمہ پہلے انگریزی میں ہوا اور پھر اُردو میں۔اور جب اُردو میں ترجمہ ہوا تو بہت سے مسلمان عیسائی ہو چکے تھے اور وہ قرآن کریم کی زبان اور اُس کے محاوروں سے متاثر تھے۔اس لئے ترجمہ میں اُنہوں نے اُنہی قرآنی الفاظ کو نقل کرنا شروع کر دیا۔اس نقل کے بعد پادری صاحب کا یہ کہنا کہ قرآن کا یہ لفظ بائبل میں یعنی بائبل کے اُردو تر جمعے میں پایا جاتا ہے۔مغالطہ آفرینی کی بدترین مثال تھا۔تغییر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تدوین و اشاعت کوئی پادری صاحب تو حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کے انعامی چیلنج قبول کرنے کی جرات نہ کر سکے۔البتہ اس سے یہ عظیم الشان فائدہ ہوا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی توجہ اس طرف مبذول ہوئی کہ جہاں جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سورۂ فاتحہ یا اُس کی کسی آیت کی پر معارف تفسیر فرمائی ہے۔وہ یکجا کر لی جائے۔اس خیال کے آتے ہی حضور نے فیصلہ کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام بیان فرمودہ تفسیر حضور کی کتب، ملفوظات و مکتوبات سے جمع کر کے ترتیب وار شائع کر دی جائے چنانچہ مولوی سلطان احمد صاحب فاضل پیر کوئی نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اُردو، عربی اور فارسی تصانیف اور ملفوظات کا انتہائی محنت اور عرق ریزی کے ساتھ مطالعہ کر کے حضور کے تمام رُوح پرور قرآنی معارف اور تفسیری نکات جمع کئے اور قرآنی خزائن کا یہ مسودہ انہوں نے جنوری ۱۹۶۸ء میں حضور کی خدمت اقدس میں پیش کر دیا۔حضور نے اس کی تدوین و ترتیب، عربی و فارسی عبارات کے اردو ترجمہ اور طباعت واشاعت کا کام مولوی ابوالمنیر صاحب نور الحق فاضل مینجنگ ڈائریکٹر ادارۃ المصنفین کے سپر دفرمایا۔آپ نے پہلی جلد سے آخری جلد تک انتہائی ذوق و شوق لگن اور محنت و جانکاہی کے ساتھ یہ کام سرانجام دیا۔آپ کے ساتھ جناب مولوی محمد صدیق صاحب ایم۔اے انچارج خلافت لائبریری، ملک مبارک احمد صاحب پروفیسر عربی ادب جامعہ احمدیہ ربوہ، چوہدری رشید الدین صاحب فاضل اور مولوی سلطان احمد صاحب شاہد نے معاونت فرمائی۔