تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 508 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 508

تاریخ احمدیت۔جلد 23 508 سال 1966ء شیخ محمداحمد صاحب مظہر امیر جماعت احمدیہ لائلپور، میرمحمد بخش صاحب ایڈووکیٹ۔اس مجلس مشاورت میں جن سفارشات کو حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے شرف قبولیت بخشا۔اُن میں سے بعض کا ذکر ذیل میں کیا جاتا ہے۔اول جماعت کے مستحق ذہین، ہونہار اور مخلص طلباء کو اعلی تعلیم دلائے جانے کے ضمن میں انتخاب کے لئے منصوبہ بندی کمیٹی غور کرے۔دوم ضروری فقہی مسائل پر مشتمل ایک کتاب جماعت کی طرف سے جلد از جلد شائع ہونی چاہئیے۔دارالافتاء علماء کی ایک کمیٹی کے مشورے سے یہ کتاب مرتب کرے۔سوم ہر جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق ہر جگہ خدا کے گھر ضرور بنائیں۔خواہ وہ کچے ہی کیوں نہ ہوں۔چهارم اخبار الفضل کو ہر طریقہ سے نئی زندگی میں ڈھالا جائے تاکہ اس کا معیار دیگر اخبارات سے بڑھ جائے اور کافی خریدار پیدا ہو جائیں۔نیز الفضل کا ”سنڈے ایڈیشن“ بھی نکلنا چاہیئے خواہ اس کے لئے عملہ اور بجٹ بڑھانا پڑے۔پنجم: میزانیہ صدرا انجمن احمد یہ بابت سال ۶۷۔۱۹۶۶ء جو شوری کے سامنے رکھا گیا۔چھبیس لاکھ چونسٹھ ہزار آٹھ سو دس روپے کا تھا۔تمام نمائندگان نے باتفاق رائے اس کے منظور کرنے کی سفارش کی۔بشرطیکہ حضور جن افراد سے چاہیں نظر ثانی کرا کے اور خود میزانیہ پر نظر ڈال کر اسی صورت میں یا جس صورت میں حضور پسند فرمائیں اسکی منظوری عطا فرمائیں۔حضور نے فرمایا منظور ہے ششم: تحریک جدید کا بجٹ آمد و خرچ بابت سال ۶۷۔۱۹۶۶ء سب کمیٹی نے پیشکر دہ بجٹ میں کسی کمی و بیشی کی ضرورت نہیں سمجھی اور سفارش کی کہ اس بجٹ کو جس کی میزان ارتمیں لاکھ تیرہ ہزار تین سواسی روپے (۱۳،۳۸۰، ۳۸) ہے منظور کر لیا جائے۔نمائندگان کی اکثریت نے اس سفارش کی تائید کی۔حضور نے فرمایا ”میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں لیکن بعد میں کچھ دوستوں کو جن کو یہ مناسب سمجھوں گا بلا کر اس پر نظر ثانی کروالوں گا اور خود بھی اس پر نظر ڈال لوں گا۔“