تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 486 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 486

تاریخ احمدیت۔جلد 23 486 سال 1966ء فضل عمر گیسٹ ہاؤس تحریک جدید یہ گیسٹ ہاؤس بیرون پاکستان سے جلسہ سالانہ پر آنے والے وفود کے قیام کیلئے بنوایا گیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے ۲۰ فروری ۱۹۷۴ء کو یوم مصلح موعود کی تقریب پر اسکی بنیاد رکھی اور یہ وسط ۱۹۷۵ء میں مکمل ہوا اس کی نچلی منزل کا رقبہ سات ہزار مربع فٹ ہے۔یہ گیسٹ ہاؤس دفاتر تحریک جدید کے عقب میں واقع ہے۔نہایت خوبصورت، دلکش اور جدید قسم کی سہولتوں سے مزین اور ائیر کنڈیشننگ سٹم سے آراستہ۔اس کی تعمیر سوا گیارہ لاکھ روپے کی مالیت سے ہوئی۔جلسہ سالانہ پر تر جمانی اور صوتی نظام ۱۹۸۰ء کے جلسہ سالانہ پر فضل عمر فاؤنڈیشن نے غیر ملکی وفود کو تقاریر جلسہ کا ساتھ کے ساتھ ترجمہ سنانے کے نہایت کامیاب انتظام کی بنیاد رکھی جوانشاء اللہ مستقل طور پر قائم رہے گا۔اس سلسلہ میں جب ملک کی معروف الیکٹرک کمپنیوں سے آلات کی خرید کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ڈھائی لاکھ کا تخمینہ دیا مگر احمدی انجینئروں یعنی منیر احمد صاحب فرخ ، ملک لال خاں صاحب محمود مجیب اصغر صاحب اور ایوب ظہیر صاحب نے یہ سب آلات ایک لاکھ سے کم لاگت میں خود تیار کرائے اور اس کے سارے اخراجات فضل عمر فاؤنڈیشن نے برداشت کئے۔فاؤنڈیشن کا بلند پایہ لٹریچر 42 پر مشتمل جلدیں۔جون ۲۰۱۳ ء تک اس کی انوار العلوم ( حضور کی کتب ، تقاریر اور مضامین پرمش ۲۳ جلدیں شائع ہو چکی ہیں ) خطبات محمود جلد اول۔خطبات عید الفطر، خطبات محمود جلد دوم خطبات عید الاضحیہ، خطبات محمود جلد سوم خطبات النکاح، خطبات جمعہ۔(اگست ۲۰۱۳ ء تک خطبات محمود کی ۲۵ جلد میں شائع ہو چکی ہیں۔) مه رویاء و کشوف سید نا محمود۔سوانح فضل عمر ( ۵ جلد میں شائع ہو چکی ہیں۔(حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے قلم سے پہلی دو جلد میں اور باقی تین مکرم مولا نا عبدالباسط شاہد صاحب نے تالیف کیں۔) اس کے علاوہ بعض تقاریر اور تصانیف الگ سے بھی شائع کی گئی ہیں۔ہستی باری تعالی۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔احمدیت یعنی حقیقی اسلام۔سیر روحانی۔نظام نو۔