تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 485
تاریخ احمدیت۔جلد 23۔485 پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب ربوہ (اسلام کا وراثتی نظام ) سال 1966ء ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب (اسپر نٹو زبان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدس کی نسبت مقالہ ) 36 ادارہ کے زیر انتظام تعمیر ہونے والی شاندار عمارات فضل عمر فاؤنڈیشن نے اپنے قیام کے دس سال کے اندر ربوہ میں خلافت لائبریری اور تحریک جدید کے گیسٹ ہاؤس جیسی جدید طرز کی شاندار عمارتیں بنوا دیں جو اپنی نوعیت کی مثالی مرکزی عمارتیں ہیں۔خلافت لائبریری سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے ۱۸ فروری ۱۹۷۰ء کو اس عمارت کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا۔تکمیل اگست ۱۹۷۱ء کے آخر تک ہوئی اور افتتاح حضور نے ۳ اکتوبر۱۹۷۲ء کو فرمایا۔ابتدائی منصوبہ کے مطابق اس عمارت کے تین حصے تھے:۔۲۔37 ایڈمنسٹریشن بلاک جس میں مندرجہ ذیل اغراض کے لئے کمرے تھے۔لائبریرین۔اسٹنٹ لائبریرین۔سٹاف۔جلد سازی۔مائیکروفلم۔مؤرخ احمدیت۔زود نویسی۔ہال جس میں ۵۰ ہزار کتب کی گنجائش رکھی گئی۔ہال کے اندر مغربی جانب ریسرچ سکالرز کے لیے آٹھ کمرے تیار کرائے گئے۔مطالعہ کا ہال لائبریری کی بنیاد میں اتنی گہری اور مضبوط بنائی گئیں کہ اسکے اوپر بھی عمارت تعمیر ہو سکے فاؤنڈیشن نے لائبریری کی پُرشکوہ عمارت کے علاوہ نفیس فرنیچر، ٹیلی فون ،سوئی گیس پنکھوں، مائیکرو فلم مشین ، ایگزیبیشن شوکیس اور جلد سازی کے جدید آلات کے سب اخراجات بھی فاؤنڈیشن نے مہیا کئے۔39 چند سال بعد فاؤنڈیشن نے لائبریری کو مزید وسیع کرا دیا اور اس اضافی تعمیر پر چھ لاکھ سے زیادہ رقم خرچ ہوئی۔40