تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 477 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 477

تاریخ احمدیت۔جلد 23 477 سال 1966ء ان کی صدر تھیں۔انہوں نے جماعتوں کی خواتین کا خاص اجلاس منعقد کیا اور سب خواتین کو شامل ہونے کی دعوت دی۔یہ اجلاس احمد یہ مسجد فضل لندن میں ہوا۔شیخ صاحب نے اس میں خواتین اسلام دور اول اور احمدی خواتین کی قربانیوں پر تقریر کرتے ہوئے خواتین کو فاؤنڈیشن کی تحریک میں اپنے سابقہ وعدوں اور مزید رقوم پیش کرنے کی تحریک کی۔متعدد مخلص خواتین نے اسی وقت نقد ایک سو پونڈ سے زائد دو ہزار روپے کے قریب رقم ادا کر دی۔بعض بہنوں نے زیورات ، چوڑیاں، کانٹے اور انگوٹھیاں پیش کیں اور بہت بڑی رقم شیخ صاحب کی روانگی کے وقت تک لجنہ لندن کی ممبرات نے پیش کردی۔لندن میں محترم امام بشیر احمد رفیق صاحب اور نائب امام مکرم لئیق احمد صاحب طاہر کے علاوہ دوستوں سے وصولی کے کام میں مکرم بشیر حیات صاحب اور مکرم اصغر صاحب، مکرم نذیر احمد صاحب ڈار اور مکرم محمد یا مین صاحب ندیم اور عزیز محمد اسلم صاحب جاوید امداد فرماتے رہے۔لندن میں جماعت کے بچوں نے بھی بہت بشاشت سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہت اچھا نمونہ پیش کیا۔شیخ صاحب کے قیام انگلستان کے دوران محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے بھی اپنے سابقہ عطیہ ۵۲ ہزار روپیر پر مزید آٹھ ہزار روپے کے اضافہ کا وعدہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ آٹھ ہزار روپیہ کی رقم حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے دور خلافت کے چار سال کامیابی سے گذرنے پر بطور شکریہ ادا کروں گا۔جو انہوں نے جلد ادا کر دیا تھا۔بیرون پاکستان کے تمام ممالک میں احمدی احباب کی طرف سے مجموعی وصولی ۱۵ مارچ ۱۹۷۰ء تک بیرون پاکستان کے وعدوں کی کل وصولی ۷۶۴ ۸،۹۰ روپے ہو چکی تھی۔اور اس میں وصولی کے لحاظ سے درج ذیل ممالک نمایاں رہے۔یورپ :۔انگلستان بمع مکان ( یعنی آمد بصورت کرایہ مکان ، ہالینڈ ، ڈنمارک،سوئٹزرلینڈ ، جرمنی امریکہ:۔ریاست ہائے متحدہ امریکہ، کینیڈا، برٹش گیانا مغربی افریقہ :۔سیرالیون، غانا، نائیجیریا، آئیوری کوسٹ، گیمبیا مشرقی افریقہ:۔کینیا ، یوگنڈا، تنزانیہ ماریشس مڈل ایسٹ : کویت فلسطین، عدن ، سائپرس جنوب مشرقی ایشیا۔انڈونیشیا، ملائیشیا، رنگون ،سیلون، بھارت، نجی ،سنگا پور