تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 475 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 475

تاریخ احمدیت۔جلد 23 475 سال 1966ء سو فیصدی پورا کر دیا ہے۔ملائیشیا کے مبلغ جہاں باقاعدگی سے رپورٹ بھجواتے رہے وصولی کے لئے بھی کوشاں رہے۔یورپین ممالک میں سے ہالینڈ ، ڈنمارک سوئٹزر لینڈ کے اگر چہ تھوڑے تھوڑے وعدے تھے مگر عرصہ مقررہ میں ان علاقوں کے احباب نے وعدہ کو پورا کر دیا۔جرمنی کے وعدہ سے صرف ۳۳ فیصدی وصولی ہوئی اس پر علاقہ کے مبلغ کو اس طرف توجہ بھی دلائی گئی۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی اجازت سے فاؤنڈیشن کی طرف سے چند ہفتوں کے لئے مکرم شیخ مبارک احمد صاحب سیکرٹری فاؤنڈیشن کو انگلستان بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے جماعت انگلستان کے لئے ایک تحریری پیغام مرحمت فرمایا۔جس میں جماعت انگلستان کو توجہ دلائی کہ وعدوں اور وصولی میں وہ اضافہ کریں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ ہر طرح استطاعت رکھتے ہیں اور شیخ صاحب کو ہدایت فرمائی کہ وہ کوشش کریں کہ ہر شخص سے مل کر فاؤنڈیشن کی تحریک کے اغراض و مقاصد سے اُسے واقف کریں چنانچہ پروگرام کے مطابق شیخ صاحب ۳۰ راگست کو قبل دو پہر لندن پہنچ گئے۔پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب ہیگ سے ۳ ستمبر کو ایک ہفتہ کے لئے لندن تشریف لے آئے۔۴ ستمبر کو بعد نماز جمعہ محترم چوہدری صاحب محترم بشیر احمد خانصاحب رفیق امام مسجد فضل لندن اور شیخ صاحب بصورت وفد بیرون لندن کی جماعتوں کے دورہ پر روانہ ہوئے۔مانچسٹر، ہڈرزفیلڈ، بریڈ فورڈ، لیڈز، گلاسکو، ایڈنبرا اور پریسٹن کی جماعتوں کا دورہ کیا۔اس دورہ میں ہر جگہ کی جماعت کو اور متفرق طور پر احباب کو حضور کے پیغام سے آگاہ کیا۔وصولی اور وعدہ کا جائزہ لیا۔مزید وعدوں اور وصولی کے لئے تحریک کی۔اس دورہ میں کسی جگہ ایک رات کسی جگہ دو دن اور کسی جگہ چند گھنٹے قیام کیا گیا اور مؤثر خطابات میں احباب جماعت کو فاؤنڈیشن کے لئے وعدے پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ہر جگہ معقول وصولی موقع پر ہی ہو جاتی رہی اور نئے وعدے اور اُن کی ادائیگی کیلئے وقت مقرر کئے گئے۔بڑی بڑی رقوم کی نئی وصولیاں بفضل خدا خاصی مقدار میں ہوئیں۔ہر موقع پر محترم چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے اور کبھی محترم امام صاحب نے احباب کو شیخ صاحب کے خصوصی مشن اور اس کی اہمیت پر پر زور توجہ دلائی یه دوره ۱۰ستمبر ۱۹۶۹ء کو ختم ہوا اور محترم چوہدری صاحب اپنے دیگر فرائض کے سلسلہ میں لندن سے واپس تشریف لے گئے۔