تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 473 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 473

تاریخ احمدیت۔جلد 23 473 سال 1966ء ۵۔۔محترم ملک محمد شفیع صاحب نوشهر وی دار الرحمت وسطی ربوہ نے اپنا مکان واقع دارالرحمت وسطی ربوہ جو پندرہ سے بیس ہزار روپیہ تک مالیت کا ہے۔ہبہ کے طور پر فضل عمر فاؤنڈیشن کے لیے پیش کیا ہے۔آپ نقد بھی۔۲۰۰ روپے پیش کر چکے تھے۔مکرم اعجاز احمد صاحب دوالمیال ضلع جہلم ابتدائی وعدہ - ۱۰۰ روپے۔ادا ئیگی۔۲۷۰۰ ادائیگی روپے تک کر دی۔مکرم نواب زادہ محمد امین خان صاحب بنوں ابتدائی وعدہ - ۱۰۰ روپے۔ادائیگی /۳۰۰۰ روپے تک کی۔بہت سے ایسے احباب تھے جنہوں نے ابتدا ہی میں گرانقدر وعدہ پیش فرما دیا تھا اور بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے ابتدائی تھوڑے وعدوں پر اضافہ کر کے انہیں ہزاروں تک پہنچا دیا۔کئی ایسے مخلص غریب احمدی دوست ہیں جو ذریعہ آمد نہ ہونے کی وجہ سے اس مبارک تحریک میں حصہ لینے سے معذور تھے۔جو نہی انہیں کوئی رقم ہاتھ لگی انہوں نے اس مبارک تحریک میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی۔اس ضمن میں ایک ایمان افروز مثال کا ذکر احباب کے از دیا دایمان کا موجب ہوگا اور وہ یہ ہے کہ ربوہ کے ایک درویش صفت دوست محترم حافظ سلیم احمد صاحب اٹاوی نے بیان کیا کہ جس دن حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوری کی وفات ہوئی اس سے پہلی رات انہوں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے انہیں دس دس روپے کے تین نوٹ دیئے ہیں۔یہ خواب اس طرح پوری ہوئی کہ حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب کی بہشتی مقبرہ میں تدفین کے دوران سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے حافظ سلیم احمد صاحب کو یا فر مایا اور انہیں اپنے پاس بلوا کر دس دس روپے کے تین نوٹ ان کو عطا فرمائے۔یہ خواب اور اس کا پورا ہونا بہت ہی ایمان افزا امر تھا۔کیونکہ صفاتی لحاظ سے ظفر اللہ خاں نام کا اطلاق سید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث پر ہوتا ہے۔حافظ سلیم احمد صاحب یہ رقم حضور سے ملنے پر دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن میں تشریف لائے اور فرمایا کہ حضور نے جو تم مجھے عنایت فرمائی ہے اس میں سے پندرہ روپے فضل عمر فاؤنڈیشن میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔چنانچہ انہوں نے پندرہ روپے دفتر میں ادا فرمادے۔جَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی خواتین نے فاؤنڈیشن کے وعدہ جات کی ادائیگی میں بہت اخلاص سے کام لیا۔متعدد خواتین نے اپنا نام ظاہر کرنا بھی پسند نہیں کیا۔اس موقع پر ایک نومسلمہ