تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 464 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 464

تاریخ احمدیت۔جلد 23 464 سال 1966ء کے اخلاص اور قربانی کے جذبہ پر حسن ظن رکھتے ہوئے میں امید کرتا ہوں کہ جماعت برطانیہ حد استطاعت تک اس تحریک میں حصہ لے گی۔اور اس کے وعدے اور ادائیگی پندرہ ہزار پونڈ سے کم نہیں رہیں گے۔وباللہ التوفیق احباب سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ان دُور افتادہ بھائیوں اور بہنوں کے لئے دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحم سے ہم سب کو مغربیت کے زہریلے اثرات سے محفوظ رکھتے ہوئے صراط مستقیم پر چلنے اور اپنی رضا کے حصول کی توفیق عطا فرما تا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر ہو اور بیش از بیش خدمت اور قربانی کی توفیق عطا فرما دے۔اللهم امین بمفت ایں اجر نصرت را، دہندت اے اخی ورنہ قضائے آسمان است ایں بہر حالت شود پیدا والسلام خاکسار ظفر اللہ خاں حضرت خلیفہ امسح الثالث کا اظہار خوشنوری اگست ۱۹۶۶ء میں چندہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے وعدے پچیس لاکھ روپے سے بڑھ گئے جس پر حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے ۱۹ اگست ۱۹۶۶ء کو خطبہ جمعہ میں پوری جماعت کو مبارک باد دی اور اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا۔گذشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر فضل عمر فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔اُس وقت میں نے اپنے بھائیوں سے یہ خواہش کی تھی کہ اس فنڈ میں چھپیں لاکھ روپیہ وہ جمع کریں۔سوائے محمد رسول اللہ کے فرزند جلیل مسیح محمدی کی جاں نثار اور خدائے بزرگ و برتر کی محبوب جماعت ! آپ کو مبارک ہو کہ آپ نے خلوص نیت اور صمیم قلب کے ساتھ فاؤنڈیشن کے لئے جو وعدے کئے ہیں۔اُن کی رقم پچیس لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔اور ابھی اور وعدے آرہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کے اس اخلاص اور ایثار کو قبول فرمائے۔اور اعلائے کلمہ اسلام کے لئے آپ کی قربانیوں میں برکت ڈالے اور آپ کو اس دنیا میں بھی اتنا دے اتنا دے کہ آپ سیر ہو جا ئیں۔اور اخروی