تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 454
تاریخ احمدیت۔جلد 23 454 سال 1966ء -۲۶ - شیخ عبدالقادر صاحب مربی سلسلہ احمدیہ لاہور ۲۳۔صوفی بشارت الرحمن صاحب ایم۔اے ۲۴۔مولوی محمد صادق صاحب ۲۵۔ملک مبارک احمد صاحب ۲۷۔مولوی محمد یا ر صاحب عارف سرگودھا ۲۸۔ڈاکٹر اعجاز الحق صاحب لاہور ان کے علاوہ مندرجہ ذیل اس مجلس کے اعزازی رکن ہوں گے۔ا چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب - چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ ۲۔ڈاکٹر عبدالسلام صاحب لندن اس مجلس کے صدر قاضی محمد اسلم صاحب ایم۔اے ، نائب صدر شیخ بشیر احمد صاحب اور مرزا عبدالحق صاحب اور سیکرٹری ملک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسلہ ہوں گے۔اس کے علاوہ مجلس کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ دوسرے ممالک کے صاحب علم احمدیوں کو مجلس کا اعزازی ممبر بنانے کیلئے میرے پاس سفارش کرے۔مرز انا صراحمد خلیفة اصبح الثالث ۹/۲/۶۶ بیوگان کی شادی کی تحریک ۲۶ فروری ۱۹۲۶ء کوسید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث نے مولا نا شیخ مبارک احمد صاحب فاضل سابق رئيس التبليغ مشرقی افریقہ کے نکاح ثانی کا اعلان کرتے ہوئے نظارت اصلاح وارشاد کو ہدایت فرمائی: اگر جماعت کی کوئی عورت بیوہ ہو جائے۔چاہے اسکی عمر چھوٹی ہو یا وہ ادھیڑ عمر کی ہو۔تو اسکی دوبارہ شادی کروانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی بڑی تاکید فرمائی ہے۔کہ اسلام کے اس حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم بیوہ کی شادی کی طرف متوجہ رہیں اور نہ صرف اس کا خیال ہی رکھیں۔بلکہ اس کا انتظام بھی کریں۔مسجد اقبال کا افتتاح 10 محلہ دار النصر ربوہ میں حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری کی مساعی اور ملک والا بیت خانصاحب کی نگرانی میں ایک شاندار مسجد ۱۹۶۶ء کے آغاز میں پایہ تکمیل تک پہنچی۔حضرت خلیفہ اسیح