تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 431
تاریخ احمدیت۔جلد 23 431 سال 1965ء امریکہ بیرونی ممالک میں جماعتی مساعی سید جواد علی صاحب واشنگٹن سے چار سو میل دور البانیہ کے مسلمانوں کے کئی آباد خاندانوں کی دعوت پر تقریر کے لئے تشریف لے گئے جہاں تین دن تک تبلیغی گفتگو جاری رہی۔یہ سفر بہت کامیاب رہا۔واشنگٹن میں ٹیلی وژن اور براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا ایک بڑا اجتماع ہوا۔آپ نے اس اجتماع میں مدعو امریکن نمائندوں میں بکثرت لٹریچر تقسیم کیا۔اور کئی ایک سے تبلیغی گفتگو کی۔اس کے علاوہ واشنگٹن میں مدیران جرائد ایسوسی ایشن کی ایک اعلیٰ پیمانے کی کانفرنس ہوئی۔آپ نے اس کانفرنس سے پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے احمدیت پر گفتگو کرنے کے علاوہ نمائندگان میں سینکڑوں کی تعداد میں اشتہارات تقسیم کئے۔نوے طلباء کا ایک گروپ مشن ہاؤس واشنگٹن میں آیا۔آپ نے اسلام اور احمدیت کے موضوع پر لیکچر دیا۔اور طلباء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔چند دن بعد طلباء اور اساتذہ کی طرف سے شکریہ کا حسب ذیل خط موصول ہوا۔ایولان ہائی سکول کے دسویں جماعت کے طلباء کی طرف سے ہم آپ کا ۲۸ اپریل کے پیچر کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں۔آپ نے اسلام کے بارے میں تاریخ اور اعتقادات پر جو دلچسپ معلومات بہم پہنچائی ہیں۔بڑی معلومات افزاء ہیں۔نوجوان ہونے کی حیثیت سے ہم علم کے بہت مشتاق ہیں۔خاص طور پر وہ علم جو انسانیت سے تعلق رکھتا ہے۔آپ کے لیکچر سے ہمیں بہت علم حاصل ہوا ہے۔اس کے علاوہ آپ نے ایک اور نمونہ ہمارے سامنے پیش کیا ہے وہ یہ کہ خدا اور انسان کی خدمت کے لئے اپنی زندگی کو وقف کر دیا ہے۔ہم دوبارہ آپ کا دلی شکر یہ ادا کرتے ہیں۔“ جنوبی فلوریڈا میں ایک مذہبی کا نفرنس ہوئی۔اس میں سید جواد علی صاحب نے اسلام کی نمائندگی کی۔اسلام کے علاوہ یہودی، پروٹسٹنٹ اور رومن کیتھولک نمائندوں نے حصہ لیا۔اس کانفرنس میں شامل ہونے والے پانچ صد کے قریب کالج اور ہائی سکول کے طلباء تھے۔یہ نوجوان امراء کے خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور فلوریڈا کے مختلف مقامات سے آئے تھے۔تین دن مختلف پروگراموں میں حصہ