تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 416 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 416

تاریخ احمدیت۔جلد 23 416 سال 1965ء آپ کے ایک پوتے مکرم فخر الحق شمس صاحب مربی سلسلہ اس وقت اسٹنٹ ایڈیٹر الفضل ربوہ کے طور پر خدمت بجالا رہے ہیں۔حضرت شیخ رشید احمد صاحب کپورتھلوی ولادت : ۱۹۰۰ ء بیعت: پیدائشی احمدی وفات: ۱۲۰۱۱ دسمبر ۱۹۶۵ء حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی کے فرزند ، جناب شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ کے بھائی اور شیخ کظیم الرحمن صاحب ریٹائرڈ ہیڈ کلرک نظارت اصلاح وارشاد کے بہنوئی تھے۔مرحوم بہت نیک مخلص پابند صوم و صلوۃ ، خاموش طبیعت، ملنسار اور خوش خلق بزرگ تھے۔( اولا دکوئی نہیں 88 حکیم مولوی عبدالرحیم صاحب ملکانه در ویش قادیان (وفات : ۲۸ دسمبر ۱۹۶۵ء) موضع صالح نگر ضلع آگرہ آپ کا اصل وطن تھا۔آپ بچپن ہی سے قادیان چلے آئے تھے اور یہیں رہ کر مدرسہ احمدیہ میں تعلیم پاتے رہے۔تقسیم ملک کے بعد آپ کو انسپکٹر بیت المال مقرر کیا گیا۔آپ نے اپنے فرض کو اتنے خلوص اور خوش اسلوبی سے ادا کیا کہ ہندوستان بھر کی جماعتیں ان کے اس امتیاز کا ذکر کرتی ہیں۔جماعتی مسائل سے واقفیت اور اپنی دینداری کے باعث وہ ایک کامیاب انسپکٹر کی حیثیت سے جماعت کی خدمت کرتے رہے اور آخری چند سالوں میں مرکز ہی میں رہ کر نظارت علیاء کے دفتر میں کام کرتے رہے اور ساتھ ہی طباعت کا کام جاری رکھا۔89