تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 405 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 405

تاریخ احمدیت۔جلد 23 405 سال 1965ء ۱۹۶۵ء میں وفات پانے والے مخلصین جماعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کرام کے علاوہ ۱۹۶۵ء میں تابعین کی صف اول سے تعلق رکھنے والے کئی ایسے مخلصین وفات پاگئے جن میں علمی اور قلمی جہاد کرنے والے مشاہیر بھی شامل تھے۔مثلاً مولانا محمد اسماعیل صاحب یادگیری ، حضرت سید بشارت احمد صاحب، جناب محمد یا مین صاحب تاجر کتب قادیان وغیرہ تفصیل ذیل میں دی جاتی ہے۔خواجہ ظہور شاہ صاحب (وفات :۳ جنوری ۱۹۶۵ء) مولا نا جلال الدین شمس صاحب کے خسر اور حضرت خواجہ عبیداللہ صاحب ریٹائر ڈ الیس ڈی او کے بھانجے تھے۔تبلیغ کا شوق جنون کی حد تک پہنچا ہوا تھا۔محمد حیات صاحب ملتانی (وفات : ۱۵-۱۶ جنوری ۱۹۶۵ء) 59 آپ مولوی محمد منور صاحب مجاہد مشرقی افریقہ کے خسر تھے۔۱۹۱۵ء میں بیعت کی۔۱۹۵۰ء میں سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے سے پہلے قریباً ۳۰ سال تک ملتان میں سیکرٹری مال اور محاسب کی خدمات بجالاتے رہے۔بعد ازاں کچھ عرصہ آنریری انسپکٹر بیت المال کی حیثیت سے بھی کام کیا۔کیپٹن ڈاکٹر محمد دین صاحب (وفات : ۱۷ جنوری ۱۹۶۵ء) 60 آپ پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ میر پور آزاد کشمیر تھے۔تہجد گزار، مالی جہاد میں سرگرم، مہمانوں اور غریبوں کے خادم تھے اور سلسلہ احمدیہ کی خدمت کے لیے دل و جان سے مستعدد رہتے تھے۔۱۹۲۹ء سے مارچ ۱۹۶۰ء تک سرکاری ملازمت کے دوران شملہ، امرتسر، گجرات، پونچھ، تراڑکھیل، کوٹلی ، ڈھڈیال بھمبر اور میر پور میں طبی خدمات بجالاتے رہے اور مختلف عہدوں پر فائز رہ کر خدمت سلسلہ کی سعادت بھی حاصل کی۔حکومتِ پاکستان کی طرف سے مرحوم کو تمغہ خدمت پاکستان ملا۔