تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 393 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 393

تاریخ احمدیت۔جلد 23 393 سال 1965ء حضرت ڈاکٹر سید ولایت شاہ صاحب سب اسٹنٹ سرجن افریقہ ولادت قریباً: ۱۸۷۹ء بیعت : ۱۸۹۹ ء وفات : ۲۸ نومبر ۱۹۶۵ء بمقام نیروبی آپ ضلع سیالکوٹ کے مشہور قصبہ سمبڑیال کے ماحول میں واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔جہاں آپ کا خاندان ایک گدی کا مالک تھا۔اس گدی کے بعض مرید اس وقت بھی مشرقی افریقہ میں پائے جاتے ہیں۔آپ اپنے خاندان میں اکیلے ہی احمدی تھے۔بیعت کرتے ہی آپ کے خاندان کے سب لوگ آپ کے مخالف ہو گئے اور آپ نے بھی اللہ تعالیٰ کی خاطر ان سے قطع تعلق کر لیا۔حضرت ڈاکٹر صاحب نے نیروبی میں اپنی بیعت اور مسیح موعود علیہ السلام کے حالات سنائے۔جو بہت ایمان افروز تھے۔جس کے مطابق: حضرت ڈاکٹر صاحب نے کئی سال تک ہندوستان میں ملازمت کی پھر ۱۹۱۳ء کے لگ بھگ دوسرے ڈاکٹروں کے ساتھ جن کو ہندوستان سے بھرتی کیا گیا تھا، مستقل طور پر مشرقی افریقہ تشریف لے گئے اور کینیا کے متعدد شہروں میں طبی خدمات بجالاتے رہے اور بالآخر ریٹائر ڈ ہوکر نیروبی میں آباد ہو گئے اور اپنی پریکٹس شروع کر دی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوب کمایا اور بڑی جائیداد پیدا کی اور اپنے فن میں اس درجہ کامیاب ہوئے کہ ایک مرتبہ حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ: افریقہ کی کمائی صرف ڈاکٹر ولایت شاہ صاحب نے کھائی ہے۔وجہ یہ کہ اور احمدی ڈاکٹر جو افریقہ پہنچے ان میں سے بعض تو کامیاب ہی نہ ہوئے اور واپس چلے آئے اور بعض کو اللہ تعالیٰ نے مال تو خوب دیا۔لیکن اُن کو اولا د ایسی ملی جس کو دین سے محبت نہ تھی۔مگر حضرت ڈاکٹر ولایت شاہ صاحب مشرقی افریقہ کے وہ ممتاز بزرگ تھے کہ ان کو اللہ تعالیٰ نے مال و جائیداد سے بھی نوازا اور نیک اولاد سے بھی۔چنانچہ آپ کے بڑے صاحبزادے سید محمد اقبال شاہ صاحب نیروبی کے پریذیڈنٹ بنے اور قابل رشک خدمات انجام دیں۔حضرت ڈاکٹر صاحب کو حج بیت اللہ کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔آپ ہر مالی جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔آپ نے ۱/۴ حصہ کی وصیت کی ہوئی تھی۔آپ کا جنازہ صوفی محمد اسحاق صاحب امیر و مبلغ انچارج کینیا نے پڑھایا اور آپ نیروبی کے احمد یہ قبرستان ( قطعہ موصیان ) میں دفن کیے گئے۔حضرت شاہ صاحب کے قبول احمدیت کا واقعہ آپ ہی کے قلم سے درج ذیل کیا جاتا ہے۔آپ