تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 386
تاریخ احمدیت۔جلد 23 386 سال 1965ء فرائض سرانجام دیتے رہے۔چند ماہ تک آپ نے محاسب صدر انجمن احمدیہ کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔بعد ازاں آپ حضور کے ارشاد پر لاہور میں بیرونی جماعتوں کا ریکارڈ اکٹھا کرتے رہے۔۱۳ دسمبر ۱۹۵۰ء تک اس عہدے پر خدمت سلسلہ بجالاتے رہے۔آپ بہت نیک متقی اور خدا ترس موصی بزرگ تھے۔قیام پاکستان کے بعد جلسہ سالانہ میں حضرت مصلح موعود کی تقریر سے قبل آپ تلاوت فرمایا کرتے تھے۔اسی طرح مشاورت میں بھی۔آپ کو تحریک جدید ( دور ثانی) کے مجاہد ہونے کا شرف بھی حاصل تھا۔اولاد ا۔ولی اللہ صاحب۔فورمین اٹک آئل کمپنی کھوڑ ۲۔ہدایت اللہ صاحب۔سیکرٹری مرچنٹ نیوی کلب کراچی عبداللہ صاحب۔سٹیشن ماسٹر ہارون آباد ۴۔عطاء اللہ صاحب۔ایجنٹ موٹرز۔لاہور ۵۔لیفٹیننٹ نعمت اللہ صاحب۔(پاکستان نیوی) ۶۔رضاء اللہ صاحب۔الیکٹریکل سپر وائزر سرگودھا ۷۔خیرالنساء صاحبہ۔(اہلیہ بابو عبد القادر مرحوم اوورسیئر گوجر خان آپ ماسٹر صاحب کے بھانجے تھے۔) برکت النساء صاحبہ (اہلیہ میاں محمد اسلم صاحب انسپکٹر پولیس لاہور پسر میاں محمد صادق صاحب) ۹۔نورالنساء صاحبہ (اہلیہ بابوعبدالقیوم صاحب خزانچی واہ سیمنٹ کمپنی۔آپ ماسٹر صاحب کے بھانجے تھے ) ۱۰۔قمر النساء صاحبہ۔(اہلیہ میاں محمد اعظم صاحب ولد میاں محمد صادق صاحب سپر نٹنڈنٹ دفتر امور خارجہ راولپنڈی)۔ا۔طاہرہ اختر النساء صاحبہ (اہلیہ عطاء اللہ صاحب نیم پسر میاں خدا بخش صاحب بھیروی کلرک ملٹری انجنیئر نگ سروسز لا ہور چھاؤنی )۔34- حضرت ڈاکٹر عبدالرحیم صاحب ( معالج چشم ) مهاجر دہلوی ولادت : ۱۸۸۶ء بیعت تحریری: ۱۹۰۰ ء بیعت دستی: ۱۹۰۱ء وفات : ۱۰ / اگست ۱۹۶۵ء