تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 21
تاریخ احمدیت۔جلد 23 21 حسب ذیل بجٹوں کی بغرض منظوری سفارش کی جسے حضرت مصلح موعود نے منظور فرمالیا۔بجٹ صدرانجمن احمد یہ پاکستان میزان کل آمد /۳۴٫۲۴۰٫۲۵۳ روپے میزان کل خرچ /۳۴٫۲۴۰٫۲۵۳ روپے بجٹ تحریک جدید آمد کا بجٹ ۳۶,۲۲۲۹۰ روپے سال 1965ء خرچ کا بجٹ ۳۵,۹۱۹۲۰ روپے بجٹ وقف جدید بجٹ آمد و خرچ ۱,۷۰,۰۰۰ (ایک لاکھ ستر ہزار ) حضرت مصلح موعود کی صحت سے متعلق رپورٹ گذشتہ سالوں کے دستور کے مطابق اس مشاورت کے اختتام پر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نے حضرت مصلح موعود کی صحت سے متعلق حسب ذیل رپورٹ پیش فرمائی:۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود۔خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھو الناصر گذشته سال ماه مارچ سے ماہ جون تک حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی طبیعت زیادہ خراب رہی جو ہمارے لئے باعث تشویش تھی چنانچہ جون کے آخر میں لاہور کے دو ماہر ڈاکٹر ، کراچی سے ڈاکٹر ذکی الحسن حضور کے معائنہ کے لئے بلوائے گئے اور انہوں نے معائنہ کے بعد کچھ علاج ٹیکے وغیرہ تجویز کئے۔اس علاج کے کچھ عرصہ بعد اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل فرمایا اور حضور کی صحت جو گر رہی تھی سنبھل گئی۔چنانچہ ماہ اگست میں جب ڈاکٹر ذکی الحسن صاحب کراچی سے حضور کو دیکھنے آئے تو انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ماہ اگست میں خاکسار نے ایک رسالہ میں پڑھا کہ رومانیہ میں ایک بہت بڑی انسٹی ٹیوٹ (INSTITUTE) میں ایک دوا تجربہ کے بعد تحقیق ہوئی ہے جس میں حضور کی بیماری کے مریضوں کو بھی بہت فائدہ ہوا ہے چنانچہ خاکسار نے اس دوا کے متعلق کتاب