تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 22 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 22

تاریخ احمدیت۔جلد 23 22 سال 1965ء فوری طور پر منگوا کر اس کا مطالعہ کیا اور اس دوا کی موجد پر وفیسر ڈاکٹر اینا آسلان کو بھی حضور کی بیماری کی تفصیل لکھ کر ان سے مشورہ طلب کیا۔پروفیسر آسلان صاحبہ کا جواب اکتوبر میں خاکسار کو ملا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ حضور کی بیماری کے بہت سے مریضوں کا علاج ان کی انسٹی ٹیوٹ میں کیا گیا ہے اور ان کو بہت فائدہ ہوا ہے مگر ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ علاج بہت لمبے عرصے تک جاری رکھنا ضروری ہے تبھی اس کا فائدہ ہو سکتا ہے چنانچہ یہ دوا سوئٹزر لینڈ سے مکرم ومحترم مشتاق احمد صاحب باجوہ کے ذریعہ منگوائی گئی اور اکتوبر میں اس کے ٹیکے حضور کو شروع ہوئے اس دوا کے ٹیکے ہفتہ میں تین بار چار ہفتہ تک ہوتے ہیں پھر دس دن کا وقفہ کر کے دوبارہ ٹیکے کئے جاتے ہیں۔اس طرح اب تک حضور کو اس دوا کے ٹیکوں کے پانچ کورس مکمل ہو گئے ہیں اس اثناء میں ڈاکٹر ذکی الحسن صاحب تین بار حضور کو دیکھنے آئے ہیں اور ہر معائنہ کے بعد ان کی تحریری رپورٹ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے حضور کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔جیسا کہ خاکسار نے پہلے عرض کیا ہے پروفیسر آسلان کے خیال اور تجربہ کے مطابق یہ دوا لمبے عرصہ تک استعمال کرنی ضروری ہے خصوصاً اس وجہ سے کہ حضور کی بیماری لمبی ہو گئی ہے۔ڈاکٹر ذکی الحسن صاحب کی رپورٹ کے علاوہ بھی وہ افراد جو با قاعدہ حضور کو ملتے اور دیکھتے ہیں ان کا بھی یہ تاثر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضور کی کئی علامات بیماری میں پہلے کی نسبت کمی ہے اور طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور احسان ہے کہ اس نے ہماری تضرعات کو سنا اور حضور کی بیماری میں بتدریج کمی کر کے شفا کی طرف رخ پھیر دیا مگر یہ بہتری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور جہاں مسلسل علاج کی ضرورت ہے جیسا کہ ایک مومن پر فرض ہے کہ وہ تدبیر مکمل کرے وہاں اس سے بڑھ کر یہ فرض ہے کہ وہ بھر وسہ صرف اپنے قادر خدا پر رکھے کہ وہی ہے جو کوششوں کے بہتر نتائج پیدا فرماتا ہے۔پس اے میرے بزرگو اور میرے بھائیواب حالات ایسے معلوم ہو رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت کے ساتھ رجوع کرنا چاہتا ہے اور یہی دن ہیں جبکہ ہمیں اپنی دعاؤں کو تیز سے تیز تر کر دینا چاہئیے اور اٹھتے بیٹھتے ہر گھڑی اپنے دلوں کو گریہ وزاری کے ساتھ اپنے رب کے حضور پیش کر دینا چاہئیے تا اس کی رحمت جواب بظا ہر حرکت میں آچکی ہے پورے زور کے ساتھ ظاہر ہو اور ہمارے پیارے امام کو جلد ہی کامل شفا عطا ہو اور فعال اور بہت لمبی زندگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملے۔آمین یا رب العالمین