تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page iv of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page iv

کی درمیانی شب اپنا نہایت درجہ کامیاب باون سالہ دور خلافت گزار کر ۷۶ سال کی عمر میں اپنے نفسی نقطہ ء آسمان کی طرف اٹھائے گئے۔وَكَانَ أَمْرًا مَقْضِيًّا اس حادثہ فاجعہ سے عشاق دین حق جب شدت غم سے از خود رفتہ ہو چکے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے محض اپنے دست رحمت سے الہی نوشتوں کے مطابق ۱۸ نومبر ۱۹۶۵ء کی شب "خلافت ثالثہ " عطا کر کے دلوں میں سکینت اور زخموں پہ مرہم رکھ دی۔الحمد للہ علی ذالک۔پھر خلافت ثالثہ کے بابرکت دور سے جماعت احمدیہ کی عظمتوں اور رفعتوں کے ایک اور رسفر کا آغاز ہوا جو حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی راہبری وراہنمائی میں جون ۱۹۸۲ء تک جاری رہا۔جس کی تفصیل اگلی جلدوں میں مرحلہ وار بیان کی جائے گی۔انشاء اللہ اس کے علاوہ اس جلد کے دیگر اہم واقعات میں پاک بھارت جنگ اور پاکستانی احمدیوں کی نا قابلِ فراموش جرات و بہادری کی لازوال داستان ہلکی دفاع میں احباب و خواتین کا شاندار کردار، خلافت ثانیہ کے عہد مبارک میں ہونے والی ہے پایاں ترقی کا ایک جائزہ ، حضرت مصلح موعود کی عظیم الشان تحریکات پر طائرانہ نظر، حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی مقدس حیات کا اجمالی خاکہ فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک اور احباب جماعت کا والہانہ لبیک نیز وقف عارضی کی انقلاب انگیز تحریک کا تذکرہ شامل ہے۔اسی طرح سال ۱۹۶۵ء، ۱۹۶۶ء میں وفات پانے والے صحابہ کرام اور مخلصین سلسلہ کے حالات و واقعات بھی درج کئے گئے ہیں۔بطور خاص صحابہ کرام کی اولا د و احفاد سے رابطہ کر کے ان کے حالات زندگی حاصل کر کے شامل جلد کئے گئے ہیں۔یہ جلد متعلقہ سالوں کے جماعتی اخبارات و رسائل کے علاوہ مطبوعہ وغیر مطبوعہ مواد اور مختلف احباب کرام سے حاصل کردہ بیش قیمت تاریخی نوعیت کی معلومات سے پایہ تکمیل کو پہنچی ہے۔- فجزاهم الله احسن الجزاء خاکسار