تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 20 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 20

تاریخ احمدیت۔جلد 23 20 سال 1965ء تو پاک باطنی اور نیک چلنی سب سے بڑا ذریعہ ہے تبلیغ کا اب ہر ایک کو ہم میں سے نمونہ بننا چاہیئے۔اس کو ایسا جذبہ اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے کہ جب کوئی اس سے دس منٹ بھی بات کرے تو متاثر ہوئے بغیر نہ رہے اگر اس کے عقاید میں تبدیلی نہیں آئی تو وہ یہ نہ خیال کرے کہ یہ غلط باتیں مجھے کہہ رہے ہیں۔کبھی وہ یہ خیال نہ کرے کہ میری ہمدردی کے بغیر یہ باتیں کہی جارہی ہیں۔اس کو یہ یقین ہو کہ جو بات یہ کہہ رہے ہیں وہ میری ہمدردی کے لئے اور میری بھلائی کے لئے ہی کہہ رہے ہیں۔پھر آپ سے اس کا تعلق ہو جائے گا۔وہ ابتداء ہو گی اس کو راہ راست پر لانے کی اور نتائج کے لئے ہر وقت دعا گور رہنا چاہیئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کے نبھانے کی توفیق دے۔ساٹھ کے قریب یہاں مشورے دیئے گئے تھے وہ میں نے نوٹ کرائے ہیں۔ہر ایک پر تنقید کا یہ وقت نہیں ہے۔میں نے جناب صدر صاحب سے یہ کہا تھا کہ جس وقت آپ چاہیں گے میں بیٹھ جاؤں گا۔لیکن میں آپ کو تسلی دلاتا ہوں کہ شوری کے بعد صدر انجمن احمد یہ اجلاس کرتی چلی جائے گی جب تک کہ تمام باتوں پر غور کر کے وہ کسی نتیجہ تک نہ پہنچے۔بجٹ تحریک جدید پر بحث کے دوران نظارت اصلاح وارشاد سے متعلق بھی کئی امور موضوع بحث بنے جن کی وضاحت ناظر اصلاح وارشاد مولانا جلال الدین صاحب شمس نے فرمائی۔مجلس شوری کی سفارشات کے تعلق میں حضرت مصلح موعود نے جو فیصلہ جات فرمائے ان میں سے بعض کا تذکرہ ذیل میں کیا جاتا ہے۔۱۔۱۹۶۵ء کے جلسہ سالانہ کی تاریخیں، رمضان المبارک کے باعث ۱۹۔۲۰۔۲۱ دسمبر کر دی جائیں۔۲ - روز نامہ الفضل کے خطبہ نمبر میں سلسلہ کی ضروری تحریکات اور اہم خبریں بھی درج کی جایا کریں اور انتظامیہ کی طرف سے یہ کوشش کی جائے کہ ہر جماعت میں الفضل کا خطبہ نمبر ضرور جائے جو جماعتیں اس بوجھ کی متحمل نہ ہو سکیں ان کو مفت یا رعایتی قیمت پر بھجوا دیا جائے بہر حال کوئی ایسی جماعت نہ رہے جہاں الفضل کا خطبہ نمبر نہ جاتا ہو۔۳۔اشاعت لٹریچر کی مد میں دس ہزار روپیہ کا اضافہ کیا جائے۔۴۔آئندہ جو زیادتی بجٹ آمد میں ہو اس کا بیشتر حصہ اصلاح وارشاد میں اس طور پر خرچ کیا جائے کہ اس میں جامعہ احمدیہ ، مہمان خانہ اور متعلقہ لٹریچر بھی شامل ہو۔ممبران شوری نے اتفاق رائے سے صدر انجمن احمدیہ پاکستان تحریک جدید اور وقف جدید کے